urdu news today live

سال مکمل کر نے والی آر ایس ایس کا واحد کارنامہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے:پرےنک کھرگے
وزیر اعظم کا ڈاک ٹکٹ اور سکے جاری کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کی ایک کوشش ہے
بنگلورو۔ 2 اکتوبر (سالارنےوز)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے کل 1 اپریل کو اپنی صد سالہ تقریبات کا آغاز دارالحکومت دہلی میں کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی، جبکہ تقریب کے دوران ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے بھی جاری کیے گئے۔تاہم، آر ایس ایس کی 100 ویں سالگرہ پر سیاسی ردعمل بھی سامنے آیا۔ کرناٹک کے وزیر برائے آئی ٹی و بی ٹی اور کانگریس کے رہنما پرینک کھرگے، جو آر ایس ایس کے سخت ناقد مانے جاتے ہیں، نے سوشل میڈیا پر تنظیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھاکہ 100 سال مکمل کر نے والی آر ایس ایس کا واحد کارنامہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے۔انہوں نے 1963 کی یومِ جمہوریہ پریڈ میں آر ایس ایس کی شرکت کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس دعویٰ کرتی ہے کہ اسے دعوت دے کر پریڈ میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ تاریخی طور پر یہ ایک سویلین پریڈ تھی جس میں کئی تنظیمیں شامل ہوئیں۔ اس وقت نہ تو کوئی خاص دعوت دی گئی، نہ پہچان دی گئی، اور نہ ہی کسی تنظیم کو الگ حیثیت حاصل تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ڈاک ٹکٹ اور سکے جاری کرنا تاریخ کو مسخ کرنے کی ایک کوشش ہے۔یہ ایک ایسی تاریخ ہے جسے دوبارہ لکھا جا رہا ہے ۔سچائی کو نظرانداز کر کے، محض ایک بیانیہ قائم کرنے کے لئے۔سو سال گزرنے کے بعد بھی، آر ایس ایس نے ہندوستان کی آزادی، ترقی یا جمہوریت میں صفر شراکت کی ہے۔ ان کی واحد میراث جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے۔ دریں اثنا، سی پی آئی (ایم) نے سنگھ کی صد سالہ یادگار کے لیے وزیر اعظم مودی کی جانب سے ڈاک ٹکٹ اور 100 روپے کا سکہ جاری کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کے آئین کی سنگین توہین ہے۔ سی پی آئی (ایم) نے نریندر مودی حکومت پر سرکاری سکوں پر بھارت ماتا کی تصویر چھاپ کر ہمارے آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا ہے، جب کہ سنگھ نے ہندو قوم کے تصور کے طور پر فروغ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *