urdu news today live

صرف دھاندلی نہےں ،بہارمےں ووٹ کی ڈاکہ زنی ہوئی ہے:سلےم احمد
بہار انتخابات میں مبینہ ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کا فریڈم پارک میں زبردست احتجاج
بنگلورو۔15نومبر(سالارنےوز) بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس۔آر جے ڈی اتحاد کی ہار کے بعد رےاستی کانگریس نے آج فریڈم پارک میں ووٹ دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔بروزہفتہ ریاستی یوتھ کانگریس کی جانب سے منعقدہ اس مظاہرے میں پارٹی کے سرکردہ رہنماو¿ں نے مرکز ی حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رےاستی وزیرمحنت سنتوش لاڈ نے کہا کہ یہ مظاہرہ ”بہارمےںا نڈےاتحادکی شکست کے ماتم کے لیے نہیں بلکہ شکست کی اصل وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کے لیے“ کیا جا رہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بہار میں ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں اور یہ مسئلہ سب سے پہلے راہل گاندھی نے قوم کے سامنے اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر جیوترادتیہ سندھیا کو آئے پانچ سے چھ ماہ کا وقت ہوچکا ہے، اور اسی دوران بہار، مہاراشٹر اور ہریانہ میں انتخابی عمل پر سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ ہمارا مقصد عوام کو ان حقائق سے آگاہ کرنا ہے۔کانگریس کے چیف وہپ اور قانون ساز کونسل کے رکن سلیم احمد نے اپنے خطاب میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے براہِ راست بی جے پی قیادت پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہایہ صرف دھاندلی نہیں، بہار میں ووٹ کی ڈاکہ زنی ہوئی ہے۔ یہ ریفرنڈم نہیں، ایک منظم سازش ہے۔ مودی اور امیت شاہ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر نتائج کو موڑنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن مرکزی حکومت کا ”کٹھ پتلی“ ادارہ بن چکا ہے اور ملک کے دیگر حساس ادارے،ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی جےسے خودمختارادارے بھی حکومت کے دباو¿ میں کام کر رہے ہیں، جو جمہوریت کے لیے مہلک ہے۔سلیم احمد نے یوتھ کانگریس کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بدعنوانی، بے روزگاری اور عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو منظم کر کے ووٹ کے تحفظ کی تحریک کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ لڑائی محض سیاسی نہیں، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی جنگ ہے۔ ہم ووٹ کی چوری برداشت نہیں کریں گے اور ملک بھر میں دستخطی مہم کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کریں گے۔رہنماو¿ں کے مطابق راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس ملک بھر میں ووٹ دھاندلی کے خلاف ایک بڑی تحریک چلا رہی ہے اور پارٹی اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھانے کا عزم رکھتی ہے۔فریڈم پارک میں منعقدہ اس احتجاج میں بڑی تعداد میں یوتھ کانگریس کارکنان نے حصہ لیا اور بی جے پی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کے دوران جمہوریت کے تحفظ، انتخابی اصلاحات اور ووٹ کے تقدس کے حوالے سے مطالبات پر مبنی یادداشت بھی پیش کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *