urdu news today live

سی سی بی پولےس کی کارروائی ، 14غےرملکی سمےت19ملزمےن گرفتار
7.7کرو ڑ روپئے مالےت کی منشےات ،موبائل فون اور گاڑےاں ضبط
بنگلورو ۔18نومبر (سالار نےوز) منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھی ہو ئی سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی ) پولےس نے 14 غیر ملکی شہریوں سمیت 19 ملزمےن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7.7 کروڑ روپئے کی ڈرگس ضبط کی ہیں۔ملزمےن کے قبضہ سے 2.804 کلوگرام اےٹ ڈی اےم اے کرسٹل، 2.100 کلوگرام ہائےڈرو گانجہ اےک موٹر سائےکل اور7موبائل فون ضبط کئے ہےں ۔ اس سلسلے مےں پولےس کمشنر سےمنت کمار سنگھ نے بتاےا کہ سدگنٹے پالےہ تھانے کی حدود مےں اےک نائیجیرین عورت کو سی سی بی پولےس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1.52کروڑ روپئے مالےت کا760گرام اےم ٹی اےم اے منشےات ،اےک موٹر سائےکل اور موبائل فون ضبط کی ہےں۔ انہوں نے بتاےا کہ سی سی بی پولےس نے مہادےو پورہ پولےس تھانے کی حدود مےں منشےات کے دھندے مےں ملوث 5افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 60لاکھ روپئے مالےت کا600گرام ہائےڈرو گانجہ اور 5موبائل فون ضبط کئے ہےں ۔پولےس کمشنر نے بتاےا کہ ور تور پولےس تھانے کی حدود مےں غےر ملکی عورت کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 4.8کروڑ روپئے مالےت کا2.044کلو اےم ٹی اےم اے کرسٹل ،موبائل فون اور اےک الےکٹرک ترازو ضبط کےا گےا ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ گرفتار شدہ عورت سےاحتی وےزا سے شہر پہنچ کر کمنہلی علاقے مےں ہےر ڈرےزد کا کام کر رہی تھی اور روپےوں کی لالچ مےں منشےات کے دھندے مےں ملوث ہونے لگی تھی ۔سنگھ نے بتاےا کہ کمپے گوڈا پولےس تھانے کی حدود مےں سی سی بی پولےس نے کاررورائی کر تے ہوئے فارےن پوسٹ آفےس مےں پہنچے اےک پارسل کو ضبط کےا جس مےں1.5کروڑ روپئے مالےت کا 1.5کلو ہائےڈرو گانجہ پاےا گےا ۔ انہوںنے بتاےا کہ ملزم چاکلیٹ کے پیکٹوں میں چھپائی ہوئی منشیات تھائی لینڈ اور فرانس سے بھیجی تھی ، پولےس ملزم کا سراغ لگا رہی ہے ۔سی سی بی پولےس کی اس کارروائی پر پولےس کمشنر نے ستائش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *