
نومبر میں کوئی سیاسی کرانتی نہےں، شانتی ہی ہوگی: وزیر داخلہ
سدارامےاہی پانچ سال مکمل کرےں گے ،ملےکارجن کھرگے کی صحت بہترہے
بنگلورو۔ 2 اکتوبر (سالارنےوز) وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے جمعرات کو ٹمکور میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست میں نومبر کے مہینے میں کسی قسم کا سیاسی انقلاب متوقع نہیں، سب کچھ پرامن طریقے سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر انقلاب نہیں، بلکہ امن کا پیغام دیا جائے گا۔ پرمیشور نے کانگریس رہنماو¿ں ایل آر شیوارامے گوڈا اور کنیگل رنگناتھ کے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سدارامیا ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پانچ سالہ مدت مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی وزیر اعلیٰ کی تبدیلی پر بحث نہیں کرنی چاہیے۔ یہ میں خود کہہ رہا ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزےراعلیٰ سدارامیا نے بھی قیادت کی تبدیلی سے متعلق واضح بیان دیا ہے، اور پارٹی ہائی کمان جو بھی فیصلہ کرے گی، اس پر عمل کیا جائے گا۔دوسری جانب نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر شیوارامے گوڈا اور رنگناتھ کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس ہدایت کے فوراً بعد متعلقہ رہنماو¿ں کو نوٹس جاری کر دی گئی۔اس کے علاوہ اے آئی سی سی کے صدر ملےکارجن کھرگے کی صحت سے متعلق افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ کھرگے کی صحت بہتر ہے۔ انہیں صرف سانس لینے میں کچھ تکلیف تھی، جس کے لیے انہیں چہرے کا ماسک پہنایا گیا۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔