ڈونالڈ ٹرمپ پر حملہ کی ذمہ داری کس نے لی، کون ہے NRF؟ وائرل ویڈیو سے مچی کھلبلی
مبینہ NRF کمانڈر رئیس اجمل کے اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ویڈیو دیکھنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ این آر ایف کا کمانڈر نہیں ہے۔ ویڈیو میں وہ کئی بار اپنی لائنیں بھول جارہا ہے ۔ نیز ایسا لگتا ہے کہ NRF کمانڈر رئیس اجمل ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے ویڈیو جاری کرنے سے پہلے اس کی مشق کی تھی۔ اس کے باوجود وہ صحیح سے اپنی باتیں نہیں رکھ پا رہا ہے ۔ پلاسٹک کی کرسیوں اور رنگ برنگی دیواروں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد طالبان کے کسی اڈے یا چوکی پر تعینات گارڈز ہیں۔