کہیں کاغذ نہ مانگ لیں…فرانس میں نئی سرکار کی آہٹ سے مسلمانوں میں خوف و ہراس، پڑوسی ممالک کی بھی نظر
میرین لی پین اور جارڈن بارڈیلا فرانسیسی ثقافت کو اپنانے پر اصرار کرتے ہیں۔ تارکین وطن کی گنتی اور ان سے تفتیش کی بات ہو رہی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بارڈیلا نے فرانس کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو وہ دوہری شہریت کے حامل افراد کو اہم سرکاری عہدوں سے ہٹا دیں گے۔ بارڈیلا نے کہا تھا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ان لوگوں کی وجہ سے میں اپنے ہی ملک میں پردیسی بن گیا ہوں۔ میں نے اپنے پڑوس کی اسلامائزیشن کا تجربہ بھی کیا ہے۔ ہم اسے تبدیل کرنا چاہیں گے۔