urdu news today live

وزیر اعلیٰ کی کرسی کیلئے 500کروڑ کا تبصرہ
ڈی کے شیو کمار نے نوجوت کور کو پاگل خانہ میں داخل ہونے کا مشورہ دیا
بنگلورو۔8 دسمبر (سالار نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے پیر کو کانگریس لیڈر نوجوت کور سدھو کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے 500 کروڑ روپے کے ریمارککیلئے دماغی صحت جانچ کروانے کیلئے کسی اسپتال داخل ہوں۔پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے ہفتہ کے روز یہ دعویٰ کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا کہ جو 500 کروڑ روپے کا سوٹ کیس دیتا ہے وہ وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے، اس الزام کے بعد کانگریس کے کام کرنے کے طریقے پر بی جے پی اور اے اے پی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔، شیوکمار، جو ریاستی کانگریس کے صدر بھی ہیں، انہوںنے ان کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہ انہیں کسی اچھے دماغی اسپتال میںداخل کیا جانا چاہئے۔کورنے کہا تھا کہ اگر کانگریس انہیں 2027 کے انتخابات سے پہلے پنجاب میں پارٹی وزیراعلیٰ کا چہرہ قرار دیتی ہے تو ان کے شوہر فعال سیاست میں واپس آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس کسی پارٹی کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں لیکن وہ پنجاب کو ‘سنہری ریاست’ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ پنجاب اور پنجابیت کیلئیبولتے ہیں۔ لیکن ہمارے پاس 500 کروڑ روپے نہیں ہیں جو ہم وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنیکیلئے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے ہفتے کے روز گورنر گلاب چند کٹاریہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یہ جملہ استعمال کیا تھا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کسی نے ان سے رقم کا مطالبہ کیا ہے، تو نوجوات کور نے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ جو 500 کروڑ روپے کا سوٹ کیس دیتا ہے وہ وزیر اعلیٰ بن جاتا ہے۔

4 thoughts on “

  1. Really great read — I appreciate how clearly you explained the importance of local online presence for businesses today. It’s a topic many companies overlook, i find it very interesting and very important topic. can i ask you a question? also we are recently checking out this newbies in the webdesign industry., you can take a look . waiting to ask my question if allowed. Thank you

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *