urdu news today live

تیم خانہ اہل اسلام میں جدید نظام سے آراستہ دینی درسگاہ کا آغاز
بنگلورو۔10 جنوری(سالار نیوز)یتیم خانہ اہل اسلام کے احاطے میں قدیم دینی درسگاہ کو جدید نظام سے مربوط کرکے امسال چند ماہ قبل وفاق المکاتب کے طرز تعلیم کو اپناتے ہوئے نئے نظام تعلیم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس مدرسہ میں 16اساتذہ و معلمات بچوں کو دینی تعلیم ،ناظرہ قرآن بالتجویدکی تعلیم سے آراستہ کریں گے۔طلبہ اب تک مسجد النور میں جاری دینی درسگاہ میں شرکت کرتے تھے۔ بروز ہفتہ یتیم خانہ کے آفس بلاک کی بالائی منزل کے علامہ شبلی نعمانی ہال میں شعبہ دینیات قائم کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح مفتی محمد محسن شاہی نے کیا۔ طلبہ نے قرأت ،حمد ونعت پیش کی۔ اعزازی سکریٹری نوید احمد خان نے طلبہ کے سامنے نصیحت آمیز کلمات پیش کئے اور اعلان کیا کہ جو طلبہ حافظ قرآن بننے میں دلچسپی دکھائیں گے ان کیلئے ایک باقاعدہ شعبہ حفظ قائم کیا جائے گا۔ طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے اندر دینی و دنیوی تعلیمات میں صلاحیت کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر صلاحیت پیدا کریں ۔ اس پروگرام میں ادارے کے نائب صدر جاوید پٹیل،بلڈنگ کمیٹی چیرمین ابراہیم شفیق،،شیخ شفیع اللہ ،چیرمین شعبہ دینیات نے خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *