urdu news today live

عاشرے میں تمام کے ساتھ مساوات کا سلوک ضروری
100 مجرم بچ جائیں مگر کسی معصوم کے ساتھ ظلم نہ ہونے پائے: وکلاء برادری کو وزیر اعلیٰ کا پیغام
بنگلورو۔10جنوری(سالار نیوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ غیر مساوی معاشرے میں سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے، چاہے وہ غریب اور ان پڑھ یا لکھا پڑھا ہو۔سدارامیا نے کہا کہ مساوات اور انصاف فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے آج کے ای بی انجینئرز اسوسی ایشن سلور جوبلی میں محکمہ پراسیکیوشن اینڈ گورنمنٹ لٹیگیشن اور کرناٹک اسٹیٹ پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ اور 17ویں ریاستی سطح کی کانفرنس میں حصہ لیا اور پروگرام کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر سو مجرم سزا سے بچ جائیں تو بھی ایک بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہیے۔استغاثہ انصاف کے محافظ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خوش حال ریاست اسی وقت قائم ہو سکتی ہے جب مقننہ، انتظامی اور عدلیہ سب مل جل کر کام کریں۔ معاشرے کے لوگوں کے مفادات کا تحفظ ہم سب کا کام ہے۔ مرکزی حکومت نے سول سیفٹی کوڈ کو نافذ کیا ہے۔ ایکٹ کے سیکشن 8 اور 9 کے مطابق پراسیکیوٹرز کو تقسیم کیا گیا ہے اور ان کے فرائض بتائے گئے ہیں۔ ملزمان کے حقوق کے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *