لیجس لیچر اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاج
بنگلورو ۔11 اگست (سالار نیوز)ریاستی لےجس لےچر اجلاس کے پہلے ہی دن ریاستی حکومت کے خلاف اپوزیشن بی جے پی اور جے ڈی ایس اراکین نے دھرنا دیا ۔ لیجس لیچر کے دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہونے سے قبل بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندرا کی قیادت میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی نے ودھان سودھا اور وکاس سودھا کے درمیان موجود گاندھی مجسمہ کے پاس جمع ہو کر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں سے مخاطب ہو کر وجیندرا نے کہا کہ کانگریس حکومت ریاست میں غیر ذمہ داری سے انتظامےہ چلا رہی ہے۔انہوں نے شہر کے قلب میں موجود چنا سوامی اسٹیڈےم میں آر سی بی کے جشن کے دوران مچی بھگدڑ کا حوالہ دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کی ذمہ داری لے کر استعفی دینے کی بجائے بے قصور افسروں کو معطل کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی فراہمی نہ ہونے کے سبب کسان سڑکوں پر آکر احتجاج کر رہے ہیں ۔ نوجوان سرکاری نوکویوں کےلئے احتجاج کر رہے ہیں ان تمام امور پر بی جے پی ایوان کے اندار اور باہر آواز اٹھائے گی۔ اپوزیشن لےڈر آر اشوک نے کہا کہ کانگریس لےڈرو ں کی شہرت کے لالچ کے نتیجے میں شہر میں گیارہ لوگوں کی جانیں چنا سوامی اسٹیڈےم کی بھگدڑ میں چلی گئیں ۔ انہوں نے اسے سرکاری قتل قرار دیا اور کہا کہ اسمبلی اور کونسل میں بی جے پی اس کے خلاف آواز اٹھائے گی۔ اس احتجاج میں کونسل میں بی جے پی کے اپوزیشن لےڈر چلوادی نارائین سوامی، بی جے پی اور جے ڈی ایس کے بیشتر اراکین اسمبلی وغیرہ حاضر رہے۔


Lifestyle optimization cleaning, made our schedule manageable. Lifestyle enhancement achieved. Time freedom.
Saya percaya Biodivesitas Indonesia karena selalu bahas isu lingkungan dengan data dan studi kasus nyata.