urdu news today live

انجمن ترقی اُردو کے زےر اہتمام کامیاب طلباءکے اعزاز مےں جلسہ
بنگلور۔11اگست(سالار نیوز) انجمن ترقی اُردو ہند( کرناٹک) کی طرف سے اُردو سبجکٹ مےں نماےاں نمبرات حاصل کرنے والے تقرےباً دو سو طلباءوطالبات کے اعزاز مےں16اگست کی صبح10:30بجے الامےن کمبلپوش اسکول شےوا جی نگر بنگلور مےں اےک جلسہ کا اہتمام کےا گےاہے۔ انجمن ترقی اُردو ( ہند) کرناٹک کے صدر عبےداللہ شرےف نے آج ےہاں مےڈےا کو بتاےا کہ طلباءکے اندر اُردو زبان سے لگاو¿ پےدا کرنے اور طلباءکی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے انجمن ترقی اُردو ( ہند) کرناٹک کی طرف سے اس طرح کے پروگرام کئے جاتے رہے ہےں، گذشتہ سال بھی تقرےباً دو سو طلباءوطالبات کی عزت افزائی کی گئی تھی۔ انہوں نے بتاےا کہ 16 اگست کے اس اعزازی جلسہ مےں حلقہ شےواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد اور گذشتہ مرتبہ بنگلور سنٹرل پارلےمانی حلقہ کے کانگرےس امےدوار اور اے آئی سی سی سکریٹری منصور علی خان مہمانان خصوصی کی حےثےت سے شرکت کرےں گے۔ انہوںنے بتاےا کہ اےس اےس اےل سی مےں اُردو سبجکٹ مےں100 مارکس حاصل کرنے والوں کے علاوہ دےگر سبجکٹس مےں600 سے زائد مارکس حاصل کرنے والوں کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔ تےن طلباءجنہوں نے625مےں سے625مارکس حاصل کئے ہےں انہےں خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر انجمن ترقی اُردو ( ہند) کرناٹک کے نائب صدر سےد اشرف نے بتاےا کہ جن تےن طلباءشگفتہ انجم ،سرسی ۔ محمد مستور عادل، ٹمکور۔ اور عاقل احمد نداف بےچاپور کو خصوصی انعام فی کس پانچ ہزار روپئے اےک مےڈل اور سرٹی فکےٹ سے نوازا جائے گا۔ جو طلباءاُردو سبجکٹ مےں 100کو100مارکس حاصل کئے ہےں انہےں فی کس دو ہزار روپئے اور سرٹی فےکٹ سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح پی ےو سی اور ڈگری کے طلباءکی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔ انجمن ترقی اُردو (ہند) کرناٹک کے سکرےٹری مبےن منور نے انعامات حاصل کرنے والے طلباءاور ان کے متعلقےن سے گذارش کی وقت مقررہ پر جلسہ گاہ پہنچےں۔ انہوں نے ان اسکولوں کے اسٹاف کا شکرےہ ادا کےا ۔ جنہوں نے طلباءکی فہرست فراہم کی۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *