urdu news today live

کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوٹ کا نام
نائب صدر ہند کے عہدے کی دوڑ میں شامل
بنگلورو۔16 اگست (سالار نیوز) نائب صدر ہند کے انتخاب کےلئے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد مرکز میںحکمران این ڈی اے کی طرف سے بی جے پی کے کسی رہنما کو امیدوار بنانے کی تیاریاں کافی زوروں پر ہیں۔ سیاسی حلقوں میں ےہ مانا جا رہا ہے کہ نائب صدر ہند کے عہدے کےلئے جو دوڑ لگی ہوئی ہے اس میں سب سے آگے کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوٹ کا نام چل رہا ہے۔ ان کے علاوہ بہار کے گورنر عارف محمد خان، جموں وکشمیر کے لفٹننٹ گورنر منوج سنہا، دہلی کے لفٹننٹ گورنر وی کے سکسینا کے نام بھی چل رہے ہیں۔ ان کے علاوہ گجرات کے گورنر آچارےہ دیو ورت، آر ایس ایس رہنما شیشادری چاری اورسکم کے گورنر اوم ماتھر کے نام بھی شامل ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی کے دور سے مرکزی وزارت میں رہ چکے تھاور چند گہلوٹ اس سے پہلے راجستھان کی سیاست کا ایک معروف چہرہ رہ چکے ہیں اور ان کے بی جے پی کے علاوہ آر ایس ایس سے بھی قریبی مراسم رہے ہیں۔ ےہ مانا جا رہا ہے کہ کرناٹک کے گورنر کے طور پر ان کی کارکردگی اتبدائی ایام میں تنازعات سے گھری رہی لےکن اب انہوں نے خود کو تنازعات سے دور رکھا ہے۔ ان کی اس شبےہ کو دیکھتے ہوئے نائب صدر کے عہدے کےلئے جن ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ راجےہ سبھا کے موجودہ نائب چیرمین ہری ونش رائے کا نام بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہے۔ دوسری طرف انڈیا اتحاد کی طرف سے ےہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے ایک متفقہ امیدوارمیدان میں اتارا جائے۔

6 thoughts on “

  1. 32Win is a leading and trusted online betting platform, offering a wide variety of services including sports betting, live casino, slot games, and lottery.

    Licensed by PAGCOR, 32Win ensures a safe, transparent, and secure gaming environment for every player.

    🎯 Join today to enjoy exclusive promotions and experience world-class online entertainment like never before!

  2. Great article! 👏 I really appreciate the way you explained this topic—it shows not only expertise but also a clear effort to make it easy for readers to understand. What stood out to me most is how practical your insights are, which makes the piece very relatable. As someone who works a lot with different industries and categories, I can say your perspective feels very authentic. At https://meinestadtkleinanzeigen.de/top-link-building-agenturen-in-deutschland/ we run a directory platform in Germany that connects people and businesses across many categories, and it’s always refreshing to see content that adds real value like this. Looking forward to reading more of your work—keep it up! 🚀

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *