ولسن گارڈن اور نگرت پےٹ دھماکوں کے مقامات پر ضمیر احمد خان کا دورہ
مارے گئے افراد کے خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی نقد ادائیگی
بنگلورو۔16 اگست (سالار نیوز) شہر کے ولسن گارڈن علاقے میں آنے والے چنین پالےہ میں جمعہ کے روز ہوئے دھماکہ کے مقام کا ہفتہ کے روز ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ اقلیتی بہبودو اوقاف ضمیر احمد خان نے دور کیا اور اس دوران انہوں نے دھماکے میں مارے گئے 8سالہ بچے مبارک کے لواحقین کو اپنے صرف خاص سے پانچ لاکھ روپے کی رقم دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس حادثہ میں زخمی ہونے والی ایک ماں اور اس کی بچی کے علاج کےلئے دو دولاکھ روپے نقد ادا کئے۔ ان زخمیوں کو جنہیں معمولی چوٹیں آئیں ان کے علاج کےلئے فی کس 25ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کے ایم ڈی سی چیرمین بی کے الطاف خان ودیگر موجود تھے۔ اس کے بعد انہوں نے شہر کے نگرتھ پےٹ علاقے میں اس پلاسٹک کے گودام کا بھی دورہ کیا جو ہفتہ کی صبح آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں مارے گئے مدن اور سریش کے لواحقین کو انہوں نے تسلی دی اور اپنی طرف سے دونوں خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی رقم ادا کی۔ اس موقع پر کانگریس لےڈر آر وی یوراج اور دیگرموجود تھے۔


Emergency response excellence, crisis averted beautifully. Crisis cleaning champions. Last-minute legends.