urdu news today live

کانگرےس مےں موجودبھاجپائی اوربی جے پی مےں موجودکانگرےسی!!
کونسل سےشن مےں ڈی سی اےم شےوکمارنے آراےس اےس کاگےت گاکرسب کوششدرکردےا
بنگلور۔22اگست (سالارنےوز)اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار کہا تھا کہ کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کانگریس پارٹی میں موجود بی جے پی سہولت کاروں کو پہلے پارٹی سے نکالناہوگا۔ راہل کاےہ بیان اب پھراےک بارسامنے آیا ہے۔ اسی طرح بی جے پی میں موجودکانگریسی بھی خبروں میں ہیں۔ مہیش شیٹی تیماروڈی کو اڈپی ضلع پولیس نے دھرمستھلا معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے جب دھرمستھلا مےں سےنکڑوں لاشوں کودفنانے کے کیس کو لے کر ایک گمنام شخص کے بیانات کو جھوٹا ثابت کیا جا رہا تھاتو کانگریس کے کئی وزرا، ایم ایل اے اور دیگر نے سازش کا لفظ استعمال کیا تھا۔ اس پس منظرمےں دےکھاجائے توکانگریس کے دو دھڑے ہیں، ایک کانگریس میں رہتے ہوئے بی جے پی کے لیے کام کرتا ہے، اور دوسرا کانگریس میں ہے اور کانگریس کے نظریے پر یقین رکھتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جو لیڈر ہماری پارٹی میں ہیں اور بی جے پی کے لئے کام کرتے ہیں انہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہٹا دیا جانا چاہئے۔ جو لوگ چھپ چھپ کر بی جے پی کے لئے کام کرتے ہیں ان سے کھلے عام یہ کام کرنے کو کہا جائے اور کانگریس کی طرف سے گیٹ پاس دیا جائے۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جانی چاہئے، چاہے وہ ضلع صدر ہوں، بلاک صدور ہوں یا کوئی سینئر لیڈر۔ کانگریس کے ترواننت پورم کے رکن پارلےمان ششی تھرور طویل عرصے سے کانگریس کے خلاف بول رہے ہیں۔ وہ کھل کر بی جے پی اور مودی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے رہے ہیں۔ انہیں پارٹی نے خود کانگریس میں بی جے پی لیڈر کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس نے اتنے عرصے سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہےں کی ہے۔ یشونت پور کے رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھرہےں کھل کرکانگرےس کی حماےت کرتے ہےں لےکن بی جے پی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہےں کی۔ سوم شیکھر نے گریٹر بنگلور بل کے تعلق سے ڈی کے شیوکمار کی تعریف کی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ سوم شےکھر اور یلا پور کے بی جے پی ایم ایل اے شیورام ہبار کانگریس کے حماےتی کے طورپرشناحت بنائے ہوئے ہےں۔ وجہ بتاو¿ نوٹس دینے کے علاوہ نظم و ضبط والی پارٹی بی جے پی نے ان کے خلاف کچھ نہےں کےا ۔ بروزجمعہ 22 اگست کو قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس میںنائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمار نے حدپارکرتے ہوئے آراےس اےس کاگےت ”نمستے سدا بھکتوتسلے ماتر بھومی“۔گاکر سب کوششدرکردےا۔ انہوں نے اےساکےوں کیا،تجزےہ نگار مختلف زاوےہ سے اس کی وجوہات بتارہے ہےں،کہےں اےساتونہےں کہ وزےراعلیٰ بننے کے لئے ڈی کے شےوکمارآراےس اےس کی آغوش مےں جانے کی کوشش کررہے ہےں؟شےوکمارنے ےہ بھی کہاکہ میں بی جے پی اور جے ڈی ایس لیڈروں کی خوبیوں کا مطالعہ کروں گا۔ اسی طرح راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آراےس اےس)کی خوبےوںکی جانکاری حاصل کروں گا۔ ان امورکومدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا رہا ہے کہ قومی سطح پر بڑی خبریں بنانے والے لیڈروں کے لئے یہ مناسب ہے کہ وہ پہلے اپنی کمزوریوں کا علاج تلاش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *