بھگدڑواقعات کے بعدکسی بھی وزےراعلیٰ نے استعفیٰ نہےں دےا
ہاں مےںنے ہی گورنرکوآرسی بی کی جےت کے جشن مےں مدعوکےاتھا:سدارامےا
بنگلور۔22اگست (سالارنےوز)وزےراعلیٰ سدارامیا نے واضح کیا کہ انہوں نے ہی گورنر تھاور چند گہلوت کو آر سی بی کی تقریبات جشن کے لئے مدعو کیا تھا۔ اسمبلی میں قاعدہ 69 کے تحت ہونے والی بحث کا طویل جواب دےتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کا خلاصہ کیا۔چناسوامی اسٹےڈےم بھگدڑ کے واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ بھگدڑ کا واقعہ صرف ہماری ریاست میں نہیں ہوا ہے۔ ملک اور بیرون ملک مےں بھی بھگدڑ مچنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور انڈونیشیا میں بھی بھگدڑ کے واقعات ہوئے ہیں۔ رےاست کرناٹک کے لوگ ےہ سمجھ بےٹھے ہےں کہ آر سی بی کرناٹک کی ٹیم ہے۔ لیکن آر سی بی میں کرناٹک کا کوئی کھلاڑی نہیں ہے، پھر بھی لوگ کرناٹک کی نمائندگی کرنے کی وجہ سے ٹیم کے حق میں ہیں۔آرسی بی کی طرف سے ٹرافی جیتنے کے بعد لوگوں مےں ایسا احساس تھا کہ کرناٹک جیت گیا ہے۔ ےہ جوش ہوش کھوبےٹھا۔ انہوں نے کہا کہ آر سی بی ایک ایسی ٹیم ہے جس کافےن کلب بہت بڑاہے۔ انہوںنے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ بھگدڑ کے روزسےاسی مشےرگووندا راج نے صبح فون کیا تھا اور کہا تھا کہ جشن منایا جائے۔ میں نے ان سے کہاکہ وہ ہماری ٹیم کےسے ہوسکتی ہے؟، جس مےںکرناٹک کا ایک بھی کھلاڑی نہیں ہے۔ فائنل مےچ میں کرناٹک کا ایک بھی کھلاڑی نہیں تھا۔ شائقین کا خیال تھا کہ آرسی بی بنگلورو کی پہچان ہے۔ چنانچہ لوگوں نے رات بھر جشن منایا۔ ےہی وہ موڑتھاجہاں لوگوں پرقابوپانامشکل ہوتاہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے کتنی مخالفت کی، اس موقع پر لوگوںنے ایک نہیں سنی۔ آر سی بی ٹےم کے لےے اوپن بس مارچ سے وزارت داخلہ کے انکار کے بعد بی جے پی نے ٹویٹ کیاکہ پولیس نے ایک میٹنگ کرتے ہوئے کھلی بس میں مارچ کو منسوخ کر دیا۔ آر سی بی نے کئی برسوں کا خواب پورا کیا۔ لیکن کھلے عام فتح کا جشن منانے سے انکار کےاگےاہے، بی جے پی نے ٹوائٹ کےاکہ وزیر داخلہ نااہل ہیں۔ یہ میں نے نہیں کہا، بلکہ بی جے پی نے کہا۔انہوں نے مزےدکہاکہ کسی بھی وزیراعلیٰ نے استعفیٰ نہیں دیا۔انہوں نے بی جے پی سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بھگدڑ کیسز میں کسی وزیراعلیٰ نے استعفیٰ نہیں دیا۔ کیا یوگی آدتیہ ناتھ نے استعفیٰ دے دیا؟ کیا احمد آباد طیارہ حادثے کی وجہ سے گجرات کے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دیا؟ ۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ پروگرام میں گڑبڑ ہوئی۔ ہاں بھگدڑہوئی ہے ،جب عوامی دباﺅ اوربے لگام جوش کاساناکرناپڑا۔ ہم نے کیس میں کارروائی کی ہے، پانچ پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر سی بی، کے ایس سی اے، ڈی این اے کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیاگےا ہے۔ جس کی وجہ سے متاثرین کو انصاف ملا ہے۔ ہم نے یہ کام بغیر کسی ناکامی کے کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے بھی سوموٹو کیس دائر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی عدالت حکم دے گی ہم چارج شیٹ پیش کریں گے۔ سدارامےانے کہاکہ ہمیں اس واقعے پر افسوس ہے۔مےں آج بھی ڈسٹرب ہوں،اب بھی اس واقعہ سے دکھی ہوں ،مےری سےاسی زندگی مےں اےساپہلاالمےہ ہے۔

