urdu news today live

دھرمستھلامعاملہ :نقاب پوش شکاےت کنندہ کاماسک جج نے اتروادےا
عدالت نے چنےاکواےس آئی ٹی کی تحوےل مےں دے دےا
بنگلور۔23اگست (سالارنےوز)اےک گمنام شکایت کنندہ نے یہ بیان دے کر ملک اور بیرون ملک ہلچل مچا دی تھی کہ دھرمستھلا میں 300 سے زیادہ لاشیں غیر قانونی طور پر دفن کی گئی تھیں،اب اس کاچہرہ بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے شکایت کنندہ کو 23 اگست کی صبح گرفتار کیا۔ گمنام شکایت کنندہ کا نام چننیا ہے۔ اس کی پرانی تصویر اور ایک نئی تصویر اب شائع ہوئی ہے۔ ایس آئی ٹی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی طویل تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس نے جو کہا وہ جھوٹ تھا اور گواہ جھوٹے تھے، اب اسے گرفتار کر لیا گیاہے ۔ گرفتاری کے بعد جب چنیا کو عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے اسے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ماسک اتارنے کا حکم دیا،بتاےا گےاہے کہ اس کے چہرہ پر ڈاڑھی ہے۔ چنیا کی گرفتاری کے بعد وٹنس پروٹیکشن ایکٹ بھی منسوخ کر دیا گیا تھاجواسے بطورتحفظ گواہ دیا گیا، جو موقع اسے وکیل کے ساتھ گھر جانے کا دیا گیا، سب کچھ منسوخ ہو جائے گا۔ اب ایس آئی ٹی گواہ کے بجائے اسے ملزم سمجھے گی۔ اسے ماسک کے بغیر رہنا ہوگا،عدالت نے چنےاکو10روزہ اےس آئی ٹی کی تحوےل مےں دے دےاہے۔ شکایت کنندہ کی شناخت، جسے نقاب پوش بھیما کے نام سے جانا جاتا تھا، اب ظاہر کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تجسس بھی کھل گیا ہے کہ نقاب پوش بھیم کون ہے؟ منڈیا تعلقہ کے چکبلی دےہات کے ننجیا کابےٹا سی این چننیا ہے۔ اس کا انکشاف اس کے تعلیمی سرٹیفکیٹ سے ہوا ہے۔ چننیا کے والد ننجیا گرام پنچایت میں صفائی کارکن کے طور پر کام کرتے تھے۔ شکایت کنندہ ننجےا کے چار بیٹوں میں سے آخری بیٹا ہے۔ وہ 1994 تک منڈیا دےہاےت میں وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتا تھا اور چکبالی گاو¿ں میں صفائی سمیت معمولی کام کرتا تھا۔ اس کے اسکول کے ریکارڈ بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس نے پڑھائی چھوڑ دی تھی۔ اس کے علاوہ اس نے کم عمری میں شادی کی تھی، اور پھر دوسری شادی کر لی تھی۔ اس کا بھائی پہلے دھرمستھلا گیا تھا، پھر وہ بھی دھرمستھلا چلا گیا تھا۔ اس کے خلاف چوری، بیوی کو ہراساں کرنے اور بہت سے لوگوں کو دھوکہ دینے کی بھی شکایات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *