اےس سی ،اےس ٹی پرمظالم:رےاست مےں 3سال مےں 6635مقدمات
4912چارج شےٹ،جلدسماعت کے لئے 11خصوصی عدالتےں:سدارامےا
بنگلور۔25اگست (سالارنےوز)ریاست میں 2023 سے لے کر گزشتہ تین سالوں میں درج فہرست ذات وقبائل (ایس سی، ایس ٹی) مظالم کے کل 6635 معاملے درج ہوئے ہیں۔ ان میں سے صرف 4912 معاملوں میں ہی چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔ بروزپیرودھان سودھامےںوزےراعلیٰ سدارامےا کی صدارت میں منعقدہ ریاستی سطح کی بیداری اور نگران کار کمیٹی کی میٹنگ میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سدارامیا نے درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف مظالم کے معاملات میں 60 دنوں کے اندر عدالت میں چارج شیٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ گزشتہ چھ مہینوں میں صرف 84 فیصد مقدمات مقررہ مدت کے اندر دائر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت دی کہ 100 فیصد مقدمات میں 60 دنوں کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے لازمی کارروائی کی جائے۔ پولیس کو اس میں کوئی بہانہ نہیں بنانا چاہیے۔ عدالت میں 56 مقدمات زیر التوا ہیں، وزیر اعلیٰ نے انہیں نمٹانے کے لیئے کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ ریاست میں مظالم کے مقدمات کی جلد سماعت کے لئے 11 خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔ ان عدالتوں مےں مقدمات کی درست سماعت اور جلد انصاف کی فراہمی کے لئے کارروائی کی جائے۔ سزا کی موجودہ شرح 10 فیصد ہے اور اس میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پولیس ملزمان کے ساتھ ملوث پائی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ظلم کے مقدمات میں معذوری کی صورت میں دئے جانے والے طبی معاوضے کی رقم میں اضافے کا جائزہ لیا جائے گا۔ 60 دنوں کے اندر صرف 4149 مقدمات میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ درج کئے گئے کل مقدمات میں سے صرف 63 فیصد مقدمات میں 60 دنوں کے اندر چارج شیٹ داخل کی جاتی ہے۔اس مدت کے دوران اب تک صرف 36 مقدمات میں سزا ہوئی ہے۔ تحقیقات کے مرحلے میں تقریباً 679 کیسز ہیں۔ اس تناظر میں ماضی میں ہونے والے مقدمات کی کیا حیثیت ہے؟ وزےراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ سالوں میں پیش آئے واقعات کا درست ریکارڈ فراہم کریں۔
دےوداسےوں کی بازآبادکاری:وزےراعلیٰ سدارامےانے تےقن دےتے ہوئے کہاکہ رےاست بھرمےں موجوددےوداسےوں کی بحالی سمےت ان کی ترقی کے لےے خصوصی گرانٹ جاری کرنے درکاراقدامات کئے جائےں گے۔انہوںنے مزےدکہاکہ رےاست بھرمےں موجوددےوداسےوں کے سروے کی کارروائی ابھی ابھی شروع کی گئی ہے۔سروے مکمل ہونے کے بعد دےوداسےوں کی بازآبادی کاری کاآغازہوگا۔وزےراعلیٰ نے ےہ عندےہ بھی دےاکہ دےوداسی جےسی بری لعنت کوجڑسے اکھاڑپھےنکنے کے لےے اےک منصوبہ جاری کےاجائے گا۔

