بطورکے پی سی سی صدرآراےس اےس گےت گانے پرشےوکمارمعافی مانگیں
مہاتماگاندھی کوقتل کرنے والی تنظےم کی تعرےف ناقابل قبول:ہری پرساد
بنگلور۔25اگست (سالارنےوز)کانگرےس کے سےنئرقائدوقانون سازکونسل کے رکن بی کے ہری پرسادنے نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمار سے معافی طلب کرنے کامطالبہ کےاہے۔بروزپےرنئی دہلی مےں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چےت کے دوران انہوں نے کہاکہ ڈی کے شےوکمارنے اےوان مےں آراےس اےس کاگےت گاےاہے،جس پربی جے پی والوں نے ان کی سراہناکی ہے۔ڈی کے شےوکمارنے بطورنائب وزےراعلیٰ آراےس اےس کے نظرےہ والے گےت گاےاہے تواس پرہمےں کوئی اعتراض نہےں ہے۔لےکن کرناٹک پردےس کانگریس کمےٹی(کے پی سی سی )کے صدر کے طورپرآراےس اےس کاگےت گاےاہے توشےوکمارکو معافی مانگ لینی چاہئے ۔انہوںنے مزےدکہاکہ آراےس اےس پراس ملک مےں تےن مرتبہ پابندی عائدکی گئی ہے۔ڈی کے شےوکمارنے نائب وزےراعلیٰ کے طورپرسنگھ کے نظرےہ والے گےت کوپڑھاہے تواس پرہماراکوئی اعتراض نہےں ہوگا۔کےونکہ برسراقتدارحکومت ،متعلقہ پارٹی کی حکومت نہےں بلکہ رےاست کرناٹک مےں موجودتمام 7کروڑآبادی کی حکومت ہے ۔اس مےں آراےس اےس والے بھی شامل ہےں اورجماعت اسلامی والے بھی ۔لےکن کانگرےس کے صدرکے طورپروہ آراےس اےس کاگےت نہےں گاسکتے ۔کانگرےس کے صدرکے طورپرانہو ںنے آراےس اےس کاگےت گاےاہے توانہےں معافی مانگنی ہوگی۔کےونکہ آراےس اےس آنجہانی مہاتماگاندھی کو قتل کرنے والی تنظےم ہے۔اےسی قاتل تنظےم کا گےت پڑھناکےسے درست ہوسکتاہے۔انہوںنے مزےدکہاکہ ڈی کے شےوکمارکے کئی چہرے ہےں وہ زراعت سے جڑے کسانوں سے اپناناطہ جوڑتے ہےں، کبھی خود کو کواری کے اونرکے طورپرپےش کرتے ہےں،کبھی ماہرتعلےم کی طرح سامنے آتے ہےں،کبھی اپنے آپ کووہ بزنس مےن کہتے ہےں کبھی انڈسٹرلسٹ کی شکل مےں نمودارہوتے ہےں،ےہ تمام باتےں اورشکلےں ان کے لےے اےک فےشن بن چکاہے۔ وہ اپنے ان اوتارسے کس کوکےاپےغام دےناچاہ رہے ہےں ہمےں نہےں معلوم ،اسی طرح سنگھ کی تعرےف والاگےت گاکروہ کس کوخوش کرناچاہ رہے ہےں اس سے بھی ہم ناواقف ہےں ،لےکن بطورنائب وزےراعلیٰ گےت گاےاہے توہماراکوئی اعتراض نہےں

