بی بی اےم پی نے 2024-25مےں گڑھے بندکرنے 12کروڑروپے خرچ کئے
بنگلور۔26اگست (سالارنےوز) شہرگلستان میں نمودار گڑھے اب بڑے پیمانے پر بحث کاباعث بنے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ دارالحکومت بنگلور کی خستہ حال سڑکوں کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔ اس سب کے درمیان بروہت بنگلورمہانگرپالےکے (بی بی ایم پی) نے مبینہ طور پر 2023 سے 2025 تک کھڈبندکرنے کے لئے 12 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ تاہم اسی عرصے کے دوران سڑکوں پر گڑھوں کی تعداد میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہ دعویٰ خود بی بی ایم پی نے کیا ہے۔ درحقیقت ان اعداد و شمار کا باضابطہ طور پر بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے نے قانون ساز کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا تھا۔ بی بی ایم پی نے کہا کہ24۔ 2023 کے دوران شہرمیں 1.07 لاکھ مربع میٹر گڑھے بند کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ25۔ 2024 میں 1.78 لاکھ مربع میٹر گڑھے بند کئے گئے۔ بی بی ایم پی نے کہا کہ گڑھے سال بہ سال بڑھ رہے ہیں۔ بی بی ایم پی نے ایوان کو بتایا کہ اس عرصہ کے دوران 63 فیصد گڑھے نئے دکھائی دیئے ہیں۔ بی بی ایم پی نے کہا کہ جیسے جیسے گڑھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے انہیں بند کرنے کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے۔ 24۔2023میں راستوں مےں ابھرآئے گڑھے بند کرنے کے لئے 7 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ تاہم25۔ 2024 میں12.5 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

