urdu news today live

آراےس اےس کاگےت:آخرکارشےوکمارنے معافی مانگ لی
کانگریس کے ساتھ میرا رشتہ بھگت اور بھگوان کی مانند ہے
بنگلور۔26اگست (سالارنےوز)نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اسمبلی اجلاس میں آر ایس ایس کا گانا گانے پر معافی مانگ لی ہے۔ آر ایس ایس کے گانے نے کانگریس میں زبردست بحث چھیڑ دی ہے اور کئی لیڈروں نے اس کی مذمت کی ہے۔ نائب وزےراعلیٰ شیوکمار نے منگل کی صبح ودھان سودھا میں منعقدہ ایک میڈیا کانفرنس میں اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ اگر میں نے آر ایس ایس کے گانے کے معاملے میں کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں معافی مانگنے کے لئے تیار ہوں۔ میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں نے کچھ غلط کیا ہے، تو میں معافی مانگتا ہوں۔ میں کانگریس کے تمام رہنماو¿ں، کارکنوں اور انڈےا اتحاد کے رہنماو¿ں سے بھی معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس بارے میں ایک بات واضح ہو جائے کہ ہائی کمان سمیت کسی نے مجھ سے باز پرس نہیں کی۔ اس معاملے کو یہیں ختم کرتے ہیں۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ میرا رشتہ ایسا ہے جیسا کہ ایک عقیدت مند اور بھگوان کے درمیان ہے۔ یہاں تک کہ جب شیوکمارووٹ ا ٓدھےکاررےلی مےں شرکت کے لےے بہار گئے تو وہاں بھی آر ایس ایس کے گانے کے بارے میں شےوکمارسے پوچھاگےا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جب میں انتخابی مہم کے لیے بہار گیا تھا تو مجھ سے آر ایس ایس کا گانا گانے کے بارے میں پوچھا گیا تو ہماری پارٹی کے بہت سے لیڈروں نے اس کا تذکرہ بھی کیا۔ مےرے اس فعل سے انہیں تکلیف ہو ئی ہے، میڈیا کے سامنے بولنے کے بجائے، کانگریس کے جو لیڈر میرے بارے میں بات کرتے ہیں وہ آکر مجھ سے ملیں اور بات کریں۔ میری زندگی آپ کی زندگی کے لےے نمونہ ہونا چاہیے، میں کسی کے جذبات کوٹھیس نہےں پہنچاسکتا۔مجھے ےہ پسندنہےں کہ مےری کسی بات سے کسی کوتکلےف پہنچے اگر تکلیف پہنچی ہے تومےں تمام سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *