urdu news today live

چامنڈیشوری ماتا کہنے کے آپ کے جذبات کا احترام کرتی ہوں
میں دسہرہ کا افتتاح عزت اور محبت سے کروں گی:بانومشتاق
بنگلور۔26اگست (سالارنےوز) حماےت اورمخالفت کی بحث کے درمیان ہاسن میں اظہارخےال کرتے ہوئے بکرپرائزےافتہ بانو مشتاق نے واضح کیا ہے کہ میں اس سال دسہرہ کا افتتاح عزت اور محبت سے کروں گی۔ جہاں کچھ لوگ روایت کے مطابق اس کا افتتاح کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہیں ایک اور گروہ یہ دلیل دے رہا ہے کہ دسہرہ کو مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔ اس سے قبل ایک ویڈیو جس میں بانو مشتاق نے ایک ادبی تقریب میں کنڑ کو بھونیشوری ماتا سے تشبیہ دینے پر اعتراض کیا تھا !وہ وےڈےو بھی وائرل ہواہے۔ لہٰذا اس بات پر بھی کھلی بحث شروع ہو گئی ہے کہ چامنڈیشوری کو پھول چڑھائیں یا چراغ جلا کر آرتی کریں۔انہوںنے کہاکہ دسہرہ تقرےب کومےں محبت سے افتتاح کروں گی۔ بانو مشتاق نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے مجھے دسہرہ کا افتتاح کرنے کا موقع دیا، مےںچامنڈیشوری ماتا کہنے کے آپ کے جذبات کا بھی احترام کرتی ہوں، بہت سے لوگ دسہرہ کو رےاستی تہوارکہتے ہیں، میں اس کا بھی احترام کرتی ہوں۔رےاستی تہوار کو چامنڈیشوری کہنا ہماری ثقافت کا حصہ ہے ،اس لئے مےں بھی ماتا کی محبت سے اس تہوار میں شرکت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بچپن میں میں اپنے والدین کے ساتھ جمبو سواری دیکھنے کے لئے آئی تھی۔ اب مجھے اس میلے کے افتتاح کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے۔انہوں نے مزےدکہاکہ رمضان اور بقرعید کے دوران محلے میں تہوار منانے اور مختلف روایات پر عمل کرنے والوں کے تمام گھروں کوہم نے تہوار کی تمام اشیاءدی ہےں، اس طرح مجھے خوشی ہے کہ ہمارے درمیان پیار و محبت آج تک برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں محبت کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ یہ محبت اور پیار زندگی کی طاقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی محبت سے بھری ہوئی ہے۔ ایسی تعریف

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *