urdu news today live

مستحق طالبہ کوایم بی بی ایس سیٹ دینے میں ٹال مٹول:وزےر داخلہ پرمےشور کے ادارے
سدھارتا کو 15لاکھ روپے معاوضہ دینے کا ہائی کورٹ نے حکم دیا
بنگلورو۔26 اگست(سالار نیوز) کرناٹک ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ ڈاکٹرجی پرمیشورا کی قیادت والے ادارے سری سدھارتھ اکیڈمی آف ایجوکیشن ،ٹمکوروکو ہدایت دی ہے کہ ایک طالب علم کو 15-18 کے تعلیمی سال میں اپنے میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ نہ دینے پر 15 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے۔جسٹس انو شیورامن اور جسٹس منمادھا را پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے اپنے حالیہ حکم میں سنجنا وی ٹمکور کی طرف سے 2018 میں دائر کی گئی ایک درخواست پر اپنے حالیہ حکم میں کہا کہ کم قابل امیدوار کو ایم بی بی ایس کورس میں نشست دینا من مانی اور غیر قانونی تھا، اور اسے کسی بھی حالت میں معاف نہیں کیا جا سکتا۔ایک ڈیمڈ یونیورسٹی ہونے کے ناطے، سدھاارتا ادارے کو نیٹ رینک کی بنیاد پر طلبا کو ایم بی بی ایس کورس میں داخل کرنے کےلئے اپنی کونسلنگ کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ ادارے نے درخواست گزار کو ایک سیٹ الاٹ کی تھی جس نے اصل تعلیمی سر ٹی فکیٹ جمع کرواتے ہوئے پہلے سال کےلئے مقررہ فیس کے طور پر 15.65 لاکھ ادا کئے تھے۔اس کے بعد کالج نے اسے بتایا تھا کہ اسے کورس کے بقیہ سالوں کی فیس کی رقم کےلئے بینک گارنٹی لینی ہوگی۔جب وہ بینک گارنٹی جمع کروانے گئی تو ادارے کے اہلکاروں نے اسے بتایا کہ داخلے ختم ہو چکے ہیں، اور داخلہ لینے والے امیدواروں کی فہرست پہلے ہی میڈیکل کونسل آف انڈیا کو بھیج دی گئی ہے، فہرست میںاس کا نام نہیں ہے۔عرضی گزار کے وکیل اجئے کمار پاٹل نے استدلال کیا تھا کہ داخل ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں سیریل نمبر15 سے نیچے کے سبھی طلبہ درخواست گزار سے کم قابل تھے۔اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے، سدھارتا کے حکام نے سال 2018-19 میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت مفت میڈیکل سیٹ کی پیشکش کی تھی، لیکن اس نے 2018 میں ایم بی بی ایس کورس کےلئے کوالیفائی ہونے کے باوجود ان کی یقین دہانی کا احترام نہیں کیا۔نتیجے کے طور پر، اسے بھاری فیس ادا کر کے دوسرے کالج میں مینجمنٹ کوٹہ کے تحت سیٹ حاصل کرنی پڑی۔دریں اثنا، سدھارتانے مفت نشست کی یقین دہانی پر اختلاف کیا، جو اس کے اس وقت کے چانسلر، جو بعد میں انتقال کر گئے، نے تحریری طور پر دی تھی، ، ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا کہ اسے داخلہ نہیں دیا گیا کیونکہ اس نے مقررہ وقت کے اندر بینک گارنٹی جمع نہیں کرائی تھی۔ادارے کے وکیل نے کہا کہ ان کے ریکارڈ میں ایسا کوئی خط موجود نہیں ہے۔ تاہم، عدالت نے ادارے کے دعووں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر تحریری یقین دہانی حقیقی نہیں تھی تو اس نے قانون کے مطابق کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ چانسلر کی تحریری یقین دہانی پر سری سدارتھ میڈیکل کالج کے پرنسپل نے جوابی دستخط کئے تھے۔ اس استدلال پر کہ درخواست گزار نے مقررہ وقت کے اندر بینک گارنٹی جمع نہیں کرائی، عدالت نے نشاندہی کی کہ داخلہ پراسپیکٹس میں ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔

One thought on “

  1. QQ88 is a reputable online bookmaker in the Vietnamese market. QQ88 has built a transparent and safe betting playground, using the SSL/TLS security system to absolutely ensure player information. A diverse betting game ecosystem with more than 5,000 different games, some typical hot hits today such as: Dragon King Fish Shooting, Baccarat, online Sic Bo, Xoc Dia, Sports Betting, Lucky Slot Games, etc. QQ88 customer care team works 24/7 to ensure service for players anytime, anywhere.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *