urdu news today live

رےاستی اورمرکزی حکومت کے محکمہ جات سے
رےاستی واٹربورڈکو347کروڑروپے واجب الادا
بنگلور۔29اگست (سالارنےوز)اگر عام لوگ پےنے کے پانی کے بل (واٹر چارجز) ادا نہیں کرتے ہیں تو بنگلور واٹر بورڈ کارروائی کرے گا۔ لیکن بنگلور واٹر بورڈ کو ریاست اور مرکزی حکومت کے مختلف محکموں سے تقریباً 347کروڑ کے واٹر چارجز ادا کرنے ہیں۔ اس میں ریاستی حکومت کے مختلف محکمے، مرکزی حکومت کے محکمے، محکمہ دفاع اور تجارتی عمارتیں شامل ہیں۔ بنگلور واٹر بورڈ کے پاس شہر میں کل 11,35,889 پانی کے کنکشن ہیں۔ ان میں سے ریاستی حکومت کے محکموں اور اداروں کے پاس 676 کنکشن ہیں۔ تجارتی عمارتوں کے 41,493 کنکشن ہیں۔ مرکزی حکومت کے محکموں کے پاس 46، صنعتوں کے پاس 1367 اور بی بی ایم پی کے پاس 488 پانی کے کنکشن ہیں۔
کس محکمے سے کتنا واجب الادا ہے؟ :ریاستی حکومت کے محکمے سے 100.33 کروڑ روپے،کمرشےل عمارتوں سے148.17 کروڑ روپے مرکزی حکومت کے محکموںسے 29 کروڑ محکمہ دفاع سے 41.55 کروڑ۔صنعتوں سے 5.03 کروڑروپے۔بی بی اےم پی سے 24.71 کروڑ واجب الاداہےں ۔جن صارفین کے واجبات واجب الادا ہیں ان سے واٹر بورڈ کے قوانین کے مطابق ہر ماہ پانی کے بلوں پر سود وصول کیا جا رہا ہے۔ بنگلور واٹر بورڈ نے کہا کہ خط و کتابت کے ذریعے واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *