urdu news today live

اےچ ڈی کمارسوامی سے پوچھ کردسہرہ کاافتتاح نہےں کرواسکتے
بانو مشتاق کو مدعو کرنے کی مخالفت کے تناظر میں چلواراےاکاردعمل
بنگلور۔29اگست (سالارنےوز)رےاستی وزیر زراعت چلوارایا سوامی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاہے کیا مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی سے پوچھ کر دسہرہ کا افتتاح کروانا چاہئے؟ انہوں نے دسہرہ کے افتتاح کے لئے بانو مشتاق کو مدعو کرنے کی مخالفت کے تناظر میں یہ ردعمل دیا ہے۔بروز جمعہ نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کے بعد مےڈےاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے بانو مشتاق کودسہرہ کے افتتاح کے لئے منتخب کرنے کے فےصلہ پر ریاستی حکومت کے اقدام کا دفاع کیا۔ ایچ ڈی کمارسوامی نے دسہرہ کے افتتاح کے لئے بانو مشتاق کو مدعو کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اس پر اب بحث ہو رہی ہے۔ اس مسئلہ پر بات کرتے ہوئے این چلوریا سوامی نے کہاکہ ذات کی بنیاد پر کوئی کام نہیں کیا جا سکتا۔ کمار سوامی سے یہ پوچھنا ممکن نہیں ہے کہ دسہرہ تہوار کا افتتاح کون کرے گا۔بکر پرائز حاصل کرنے والی بانو مشتاق کو دسہرہ کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر اب تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی ایس لیڈروں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ بھونیشوری اور کنڑ پرچم کے بارے میں بیانات پر بی جے پی لیڈر بانو مشتاق کی تنقید کر رہے ہیں۔ دریں اثناءڈی کے شیوکمار کا یہ بیان کہ چامنڈی پہاڑی صرف ہندوو¿ں کی ملکیت نہیں ہے، یہ سب کی ملکیت ہے، یہ بیان بھی تنازعہ کا باعث بن رہا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے ڈی کے شےوکمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن ڈی کے شیوکمار نے اپنے بیان کا دفاع کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *