urdu news today live

دھرمستھلامعاملہ مےں اےس آئی ٹی کاخےرمقدم کرنے و الی بی جے پی اب مکرگئی
بہارالےکشن ترقی پرنہےںآپریشن سندھورپرہورہاہے: سنتوش لاڈ
بنگلور۔29اگست (سالارنےوز)رےاستی لےبروزیر سنتوش لاڈ نے بی جے پی کوتنقےدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بی جے پی جس نے اس وقت دھرمستھلا معاملے میں ایس آئی ٹی کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا تھا، اب اس کی مخالفت کیوں کر رہی ہے۔بروز جمعہ بنگلورو میںمےڈےاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ دھرمستھلا معاملے پر بی جے پی کے احتجاج کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ےہ وہی بی جے پی والے ہےں جنہوں نے ایس آئی ٹی کا خیر مقدم کیا،مگراب مکرگئے ہےں ۔ اگر وہ اب احتجاج کر رہے ہیں تو انہوں نے ایس آئی ٹی کی جانچ کا خیر مقدم کیوں کیاتھا؟۔ ان کے پاس کرنے کوکام کچھ نہیں ہے، اس لئے وہ احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دوغلی پالےسی کےوں؟ اس الزام پر بولتے ہوئے کہ دھرمستھلا کے خلاف سازش رچی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دھرمستھلا نہیں ہے۔ کوئی شخص راتوں رات آتا ہے اور کوئی الزام لگا دیتا ہے اور یہ مسئلہ اب بین الاقوامی بحث بن چکا ہے۔ لیکن بی جے پی کے لیڈران نے ایس آئی ٹی کی تحقیقات کو قبول کیا وہ اب سیاسی فائدے کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ اسی موقع پر بہار انتخابات پر بات کرتے ہوئے سنتوش لاڈ نے کہا کہ بہار الیکشن کس بات پر ہو رہا ہے؟ آپرےشن سندھور پر ہو رہا ہے، یہ الیکشن ترقی کے معاملے پر نہیں ہو رہا ہے۔ آپ نے انجینئرنگ کی کتنی سیٹیں فراہم کی ہیں؟ کتنی نوکریاں پےداکی گئی ہیں اور کیا آپ ان معاملات پرکچھ کہہ رہے ہیں؟ ۔ کیا ملک میں بی جے پی کے لےے یہی واحد(مودی) انتخابی مہم چلانے والے ہےں؟ کیا ےہ صاحب اکےلے انتخابی مہم پر جاتے ہےں؟ کیا وزیراعظم کے پاس کوئی اور کام نہیں؟ انہوں نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اہم رہنما انتخابی تقریروں میں نہیں جا سکتے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کے افتتاح کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرموکو کیوں نہیں لے گئے؟ پروٹوکال (آداب) کے مطابق صدہندکو سامنے ہونا چاہیے تھا نا؟ مودی صدرجمہورےہ کوکیوں نہیں لے گئے ؟ کےااس لئے کہ وہ دلت یا بیوہ ہیں؟ ۔ بی جے پی نے اے پی جے عبدالکلام کو صدرہند بنایا تھا۔ کیا اس وقت انہےں لفظ مسلم کھٹکانہیں ؟ وہ ہندوو¿ں کی بات کرتے ہیں۔ مجھے بتائےں کہ کون سا ہندو معاشی حالت سے باہر ہے۔ انہوں نے کتنے مندر بنائے ہیں؟ ہمارے دور میں 6 لاکھ 66 ہزار مندر بن چکے ہیں۔ رام مندر عوام کے پیسے سے بنایا گیا تھا۔ کیا یہ ان کے پیسوں سے بنایا گیا تھا؟

2 thoughts on “

  1. Every spin tells a story. With a casino bonus, that story becomes even more exciting. Extra spins mean extra chances, and one of them could change everything. No waiting, no wasted time — just straight to the fun. [url=https://faergevest.dk/]casino uden nemid[/url] gives you instant access. Don’t just play, play smarter. The jackpot isn’t going to wait forever, so why should you?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *