urdu news today live

ءکے لوک سبھاانتخابات مےں مجھے دھوکہ سے ہراےاگےا :سدارامےا
الےکشن کمےشن اوربی جے پی حکومت پرووٹ چوری کے الزامات کے دوران وزےراعلیٰ کے بےان سے ہلچل
بنگلور۔29اگست (سالارنےوز)وزےراعلیٰ سدارامےانے 34سال پرانی شکست کاتذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ1991ءکے لوک سبھا انتخابات کے موقع پرمجھے دھوکہ دہی سے شکست سے دوچارکےاگےاتھا۔بروزجمعہ سوشےل مےڈےاکے اےکس پرپوسٹ کرتے ہوئے سدارامےا نے کہاکہ گزشتہ کل ماہرقانون وآئےن پروفےسرروی ورماکمارکے تہنےتی پروگرام مےں شرےک رہا۔ اس پروگرام مےں کئے گئے خطاب کی کلپ کواےکس پرشےئر کرتے ہوئے کہاکہ جب کبھی مجھے قانونی طورپرالجھن پےش آتی مےں پروفےسرسے رجوع کےاکرتاتھا۔ےہ بےان اب اپوزےشن بی جے پی کے لےئے ہتھیاربناہواہے۔دوسری طرف کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ سنٹرل الیکشن کمیشن (سی ای سی) اور مرکزی حکومت مشترکہ طور پر کچھ انتخابات میں ووٹوں کی دھاندلیوں میں ملوث ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی نے کچھ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے بیان کے مطابق، یقیناً، کانگریس لیڈران سی ای سی اور مرکزی حکومت کواپنی تقارےرمےں خوب تنقےدکانشانہ بنارہے ہےں۔ تاہم اس سب کے درمیان سدارامیا کامذکورہ بیان سے نہ صرف کرناٹک کے سیاسی حلقوں میں بلکہ قومی سطح پر بھی بڑا شور مچا رہا ہے، جس سے کانگریس کو بڑی خفت اٹھانی پڑرہی ہے، کانگرےس نے سی ای سی پر مرکزی حکومت کے ساتھ ناپاک اتحاد کا الزام لگایا تھا۔ وزےراعلیٰ نے جس شکست کاتذکرہ کےاہے وہ 34 سال پہلے کاواقعہ کاہے۔ 1991 کے لوک سبھا انتخابات میں سدارامیا نے کوپل لوک سبھا حلقہ سے جنتا دل کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا۔ اس وقت وہاں کے رکن پارلےمان بسوراج پاٹل انواری تھے۔ انواری نے اسی حلقے سے 1989 کے لوک سبھا انتخابات میں جنتا دل سے الیکشن لڑا تھا، جو 1991 کے انتخابات سے پہلے ہوئے تھے، اور جیت کر ایم پی بنے تھے۔1991کے انتخابات کے موقع پروہ کانگرےس کے امےدواربن کرمےدان مےں آئے۔ان کے خلاف جنتادل سے سدارامےاکو مےدان مےں اتاراگےاتھا،لےکن انتخابات مےں انواری نے جےت درج کی تھی۔ان کے قرےبی حرےف سدارامےااورانواری کے درمےان جےت کافاصلہ 11200ووٹ تھے۔معاملہ ہائی کورٹ پہنچا،اس کےس مےں سدارامےاکاکہناتھاکہ گنتی افسروں نے 22243ووٹ گنے بغےرمسترد کردےئے تھے۔اگران ووٹوں کوگناجاتاہے مےں مجھے شکست نہےں ہوتی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *