مرکزی حکومت کی طرف سے آن لائن گیمنگ پر پابندی عجلت میں لگائی گئی
ریاستی حکومت کو آمدنی کے بہت زیادہ نقصان کا خدشہ ہے: پرینک کھرگے
بنگلور۔29اگست (سالار نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے آن لائن گیمنگ پر پابندی لگانے کے بعدریاستی حکومت کو خدشہ ہے کہ اس ذریعہ سے ہونے والی آمدنی کا بہت بڑانقصان ہو سکتا ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت کی خواہش ہے کہ آن لائن گیمنگ پر پابندی لگانے کی بجا ئے ا س شعبہ کو باضابطہ طور پر منظم کرنا بہتر ہوگا۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے آئی ٹی۔بی ٹی پرینک کھرگے نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت ریاستی سطح پر قوانین وضع کرنے کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے۔پرینک کھر گے نے کہا کہ آن لائن گیمنگ کے شعبہ میں کرناٹک کا حصہ تقریباً 30فیصد ہے جس سے ریاست کو کافی آمدنی ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے بعد ریاست کی آمدنی کا یہ ذریعہ بند ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آن لائن گیمنگ پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کی تجویز(بل) حالانکہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منظوری دے دی ہے لیکن سپریم کورٹ کی طرف سے اس بات کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ آن لائن گیمنگ کا شعبہ مرکزی حکومت کے تحت آتا ہے یا ریاستی حکومت کے تحت، مجھے لگتا کہ مرکزی حکومت نے یہ بل پیش کرنے میں جلد بازی سے کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ میںآن لائن گیمنگ کے حق میں نہیں ہوں ،لیکن اس طرح کی پابندی لگانا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ کی طرف سے بھی اس سمت میںکوشش کی جا رہی ہے کہ آن لائن گیمنگ کوقانونی طور پربا ضابطہ اور منظم کرنے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے۔اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے قانونی مسودہ بھی تیار کیا ہے۔ پرینک نے کہا کہ آن لائن گیمنگ سے ہندوستان کو سالانہ 20ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں آن لائن گیمنگ کی 2000سے زائد کمپنیاں ہیں ، اس شعبہ میں گذشتہ چند سال میں 23ہزار کروڑ روپئے کی راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) ہوئی ہے۔ اتنی بڑی آمدنی اور سرمایہ سے ہاتھ دھو بیٹھنا درست نہیں ہے۔ پرینک نے کہا کہ مشرقی یوروپ، جنوبی امریکہ اور چین میں آن لائن گیمس کی نگرانی بڑے کمپیوٹر سرور کے ذریعہ کی جاتی ہے، ایسی ٹیکنالوجی سے فراڈ کے امکانات اور مواقع بھی کم ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2023سے ریاست کرناٹک میں آن لائن سٹہ بازی کے سلسلے میں 1193معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن سٹہ بازی میں نقصان کی وجہ سے 32 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔


Good post! We will be linking to this particularly great post on our site. Keep up the great writing
Hocam detaylı bir anlatım olmuş eline sağlık
Pretty! This has been a really wonderful post. Many thanks for providing these details.
Great liquidation supplier
Profitable resale opportunities
Fast communication with team
Household goods in good shape
Perfect for Amazon sellers
Great variety in truckload
I appreciate you sharing this blog post. Thanks Again. Cool.
Thanks for the detailed post. https://pdfpanel.com complements these tools nicely.