urdu news today live

ریاست کی شہری اقلیتی کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کےلئے کابینہ میں 398کروڑ روپے منظور
جی ایس ٹی شرحوں میں تبدیلی سے غریب کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا:ضمیر احمد خان
بنگلورو۔4اگست (سالار نیوز) ریاست کے 22اضلاع میں کثیر اقلیتی آبادی والے شہری علاقوں میں 398کرو ڑ روپیوں کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کےلئے جمعرات کے روز ریاستی کابینہ کی طرف سے منظوری دے دی گئی۔ جمعرات کو ہوئے کابینہ اجلاس کے بعد ریاستی وزیر برائے ہاﺅزنگ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے ریاستی کابینہ میں ےہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ ریاست کے 22اسمبلی حلقوں میں آنے والے وہ شہری علاقے جہاں اقلیتوں کی آبادی کافی زیادہ ہے ان کی ترقی کے مختلف کاموں کو آگے بڑھانے اور وہاں کی پسماندگی کو دورکرنے کےلئے 398کروڑ روپیوں کی منظوری دی جائے۔ ےہ تجویز جمعرات کے روز کابینہ کے سامنے لائی گئی اور اس کو اصولی طور پر منظوری دے دی گئی۔اس منصوبے کےلئے اس سے پہلے 2024-25 کے دوران 160کروڑر وپے جاری کئے جا چکے ہیں اب اس رقم کو ملا کر کل رقم 398 کروڑ کےلئے منظوری حاصل کی گئی ہے۔اس رقم کے استعمال سے اقلیتی کالونیوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا کام کرناٹکا انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے توسط سے کروایا جائے گا۔ اس کام کےلئے کے ٹی ٹی پی قانو ن کے تحت ٹینڈرنگ کی جائے گی۔ضمیر احمد نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جلد از جلد ان کاموں کو مکمل کروایا جائے۔ضمیر احمد خان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی نظام میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس سے ملک کے غریب طبقہ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کےلئے زیادہ تر استعمال میں آنے والے چیزوں کے جی ایس ٹی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی نظر ثانی شدہ شرحوں سے فائدہ صرف صنعت کار اور سرمایہ دار طبقے کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی تھی کہ مختلف ہاﺅزنگ اسکیموں کے تحت غریبوں کو جو مکانات فراہم کئے جا رہے ہیں ان کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرا ر دیا جائے۔ لےکن اس مانگ کو نہ صرف نظر انداز کر دیا گیا بلکہ ان کے جی ایس ٹی اخراجات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مانگ کی ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو ہاﺅزنگ اسکیموں کے تحت مکانات حاصل کرنے والے مستحقین کو راحت دینے کے بارے میں از سرنو غو ر کرنا چاہئے۔
حادثات کے متاثرین کا فوری علاج کریں، پیشگی ادائیگی کی ضرورت نہیں: اسپتالوں کوہدایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *