urdu news today live

آج بنگلورو پیالس گراو¿نڈ میں عالمی میلاد النبی کانفرنس ، تمام تیاریاں مکمل
جلوس میلاد النبی کے دوران اسلامی آداب واخلاق کا لحاظ رکھنے ضمیر احمد خان کی اپےل
بنگلورو۔4ستمبر(سالار نیوز)سرکار دو عالم حضرت محمد کے 1500ویں یوم ولادت کی مناسبت سے شہر بنگلورو کے پیالیس گراو¿نڈ میں عالمی جشن میلاد النبی کانفرنس کےلئے تقریباً تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ریاستی وزیر برائے ہاﺅزنگ اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان کی قیادت میں اس جلسہ میلادکو کامیاب بنانے کےلئے اسٹیج پوری طرح تیار کیا جا چکا ہے۔ ملک اور بیرون ملک کے ممتاز علماءومشائخین اس کانفرنس میں شرکت کرر ہے ہیں اور سب سے بڑھ کر امید کی جا رہی ہے کہ محبان رسالت کا جم غفیر پےالےس گراو¿نڈ میں جمع ہو گا۔ جلسہ عام سے پہلے شہر کے تقریباً تمام مسلم محلوں سے میلاد النبی کے جلوس جلسہ گاہ کا رخ کریں گے۔ اس سے پہلے شہر کے جلوسوں کا رخ الگ الگ ہوا کرتا اور تین مقامات وائی ایم سی اے گراو¿نڈ،عید گاہ قدوس صاحب اور درگاہ حضرت کمبل پوش ؒ تک جلوس پہنچتا تھا۔ اس بار میلاد النبی کا متحدہ جلسہ ایک مقام پر ہونے جا رہا ہے اس لئے تمام جلوس چونکہ پےالس گراو¿نڈ کا رخ کریں گے ،امید کی جا رہی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اس جلسہ گاہ میں موجود رہیں گے اور علمائے کرام کی طرف سے سیرت طےبہ پر ہونے والے خطابات سے مستفےد ہوں گے۔جلسہ گاہ میں شامیانے کے ایک بڑے حصہ کو واٹر پروف بنایا گیا ہے تاکہ حاضرین کو بارش کی صورت میں زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔انہوں نے بتایا کہ اس جلسہ کو خالص مذہبی نوعیت کا رکھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اورنائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کی طرف سے مختصر پےغام مبارکباد دیا جائے گا اس کے بعد اسٹیج پر کوئی سیاستدان موجود نہیں رہے گا صرف علمائے کرام سیرت نبوی او ر موجودہ حالات پر اپنی بات رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پروگرام کا اہتمام صرف اللہ اوراس کے رسول کو راضی کرنے کےلئے کیا گیا ہے اس میں کسی طرح کی سیاسی سرگرمی نہیں ہو گی۔ انہوں نے شرکاءسے گزارش کی ہے کہ پورے ڈسپلن اور ادب واحترام کے ساتھ جلوس کا حصہ بنیں اور بے جا خرافات سے بچ کر جلوس نکالیں اورمذہب اسلام کی تعلیمات کے بارے میں برادران وطن کے سامنے ایک اچھا تاثر قائم کریں۔ جلسہ میں سکیورٹی کےلئے جہاں پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے وہیں ہزاروں کی تعداد میں رضاکاروں کو ان کی ذمہ داریوں پر مامور کر دیا گیا ہے انہوں نے رضاکاروں سے گزارش کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹ کر دیگر مقامات پر نہ جائیں۔ تمام کی طرف سے ےہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کانفرنس کو ہر لحاظ سے کامیاب اور تاریخی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *