ضلع ،تعلقہ اورسٹی کارپورےشن کے انتخابات مےں ای وی اےم کی بجائے
بےلٹ پےپراستعمال کرنے سدارامےاکی قےادت والی ریاستی کابےنہ کااہم فےصلہ
بنگلور۔4ستمبر(سالارنےوز)رےاستی حکومت نے کرناٹک میں آنے والے تمام بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے بجائے بیلٹ پیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت والی کابینہ میں ایک اہم فیصلہ کےاگیا ہے، اور کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ہی رےاست کے تمام بلدیاتی انتخابات بشمول آئندہ ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت اور کارپوریشن کے انتخابات بیلٹ پیپر پر ہوں گے۔ کانگریس کی دلیل تھی کہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ بی جے پی انہیں ہیک کرکے انتخابات جیت رہی ہے۔ اسی سلسلے میں سدارامیا کی قیادت والی حکومت نے ایک فیصلہ کےا ہے اور الیکشن کمیشن سے سفارش کی ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپر استعمال کرے۔ یہ فیصلہ ریاست کے انتخابی عمل میں اہم تبدیلی کا باعث بنے گا۔ اب تک گرام پنچایت کے انتخابات بیلٹ پیپر پر کرائے جاتے تھے۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ای وی ایم کا استعمال کیا۔ ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچاےت کے انتخابات میں بھی ای وی ایم کا استعمال کیا گیا۔ یہ نیا قاعدہ آنے والے ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت، سٹی منسپل کونسل، منسپالٹی، ٹاو¿ن پنچایت اور سٹی کارپورےشن انتخابات پر لاگو ہوگا۔ یہ فیصلہ ای وی ایم کی صداقت اور شفافیت کو لے کر پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کے تناظر میں کےا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حکومت کا مقصد ووٹروں کا اعتماد بڑھانا اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانا ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر ایچ کے پاٹل نے کہا کہ ای وی ایم پر کم ہوتے بھروسے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ضلع پنچاےت ور تعلقہ پنچاےت انتخابات سال کے آخرمےں ہونے والے ہےں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں ضلع اور تعلقہ پنچایت کے انتخابات جلد ہی منعقد ہوں گے۔ انتخابات میں پہلے ہی چار سال کی تاخیر ہو چکی ہے، اور انتخابات کے لئے ریزرویشن کا عمل جاری ہے۔ کچھ دن پہلے بات کرتے ہوئے دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر پرینک کھرگے نے کہا تھا کہ دو سے تین ماہ میں انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے انتخابات سال2025 کے آخر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن نومبر تک جاری ہونے کا امکان ہے، اور انتخابی عمل دسمبر میں ہوگا۔ کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے حال ہی میں مطلع کیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے سے ہی ضروری تیاری کر لی ہے اور انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔


Shop Diamond Shruumz Gummies for Sale
https://premiumpuffs.store/product/master-blend-vape/
https://shovelhunter.com/index.php/product/solo-seat-leather-diamond-black/