urdu news today live

موثراورمعےاری تعلےم ہماری حکومت کی اولےن ترجےح ہے:سدارامےا
اساتذہ طلبہ مےں علم کی چنگاری بھڑکائےں،بچوں کوموبائل سے دورکرےں
بنگلورو۔5ستمبر(سالارنےوز) وزےراعلیٰ سدارامےانے کہاکہ تعلےم ہماری حکومت کاترجےحی پروگرام ہے۔سال مےں 65ہزارلاکھ روپے حکومت تعلےم پرخرچ کررہی ہے۔بروزجمعہ ودھان سودھاکے بےنکوےٹ ہال مےں منعقدہ رےاستی سطح کے ےوم اساتذہ پروگرام مےں منتخب اساتذہ کواعزاز سے نوازنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی تعلےمی زندگی پرروشنی ڈالی ۔اپنے اساتذہ کوےادکرتے ہوئے کہاکہ راجپامےستری سے مےں نے اسکولی تعلےم پائی اورپروفےسرننجنڈا سوامی سے سےاست کاسبق پڑھا۔انہوںنے مزےدکہاکہ ہمارے معاشرہ کے مسائل کی ےکسوئی پےداکرنے کی ذہنےت نظرےاتی تعلےم ہے۔صرف برتن بھرنے کانام تعلےم نہےں ہے۔بچوں مےں سمجھ بوجھ اوربےداری کی چنگاری کوبھڑکاناتعلےم کامقصد ہے ۔ اےسی تعلےم کی فراہمی ہماری حکومت کاعےن مقصدہے۔انہوںنے کہاکہ گزرے زمانہ مےں شودروں (نچلے طبقات) کوتعلےم حاصل کرنے کی اجازت نہےں تھی۔آئےن ہندنے ملک کے تمام باشندوں کولازمی حصو ل تعلےمی کاحق عطاکےاہے۔اس لئے ہماری حکومت آنے کے بعدآئےن کے دےباچہ کوسمجھانے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔آزادی ،مساوات اوربھائی چارہ آئےن کے اقدارہےں،اگران اقدارکوزندگی مےں نافذکرےں توہم معاشرہ مےں انسانےت کے ساتھ ساتھ عمدہ اعلیٰ ترےن شہری پےداکرسکتے ہےں۔اساتذہ ان باتوں کی طرف توجہ دےتے ہوئے اےک مہذب سوسائٹی تشکےل دےنے کاکام کرےں۔ہماراذات پات والامعاشرہ ہے،اس کوتبدےل کرتے ہوئے اےک انسانی معاشرہ تشکےل دےنے کی ضرورت ہے۔ تعلےم سے بہرہ ورہونے کے بعدذات پات کاگھٹےاتصوررکھنا،عصبےت کامظاہرہ کرنااورتوہم پرستی کاشکارہ ہوناحاصل کردہ تعلےم سے غداری ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی اخلاقی اورپےشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ وہ اےسی تعلےم فراہم کرےں جوسائنسی حقائق پرمبنی ہو،توہم پرنہےں اور دےگرمذاہب کے تئےں رواداری کی تعلےم ہو۔ انہوں نے کہاکہ ذات پات کے نظام کی وجہ سے سماج مےں عدم مساوات ہے،جس سے تمام کوےکساں مواقع نہےں مل پارہے ہےں۔شودروں کے ساتھ خواتےن کوبھی تعلےم سے روک دےاگےاتھالےکن اب حق تعلےم قانون کی وجہ سے لڑکےوں کوتعلےم کاموقع مل رہاہے ،ےہی وجہ ہے کہ سب سے زےادہ رےنک ہولڈرلڑکےاں ہےں۔انہوں نے بچوں کونصےحت کرتے ہوئے کہاکہ موبائل فون کی لت مےں گرفتارنہ ہوں،اس کی بجائے اپنے ہاتھوں مےں کتابےں رکھےں۔انہوںنے اساتذہ سے کہاکہ بچوں کوفون کی لت سے باہرنکالنے کاکام کرےں۔ےہ آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔اس لےے” موبائل چھوڑےں اورکتاب پکڑےں “مہم چلائےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *