urdu news today live

ای وی ایم کی بجائے بیلٹ پےپر پر
انتخابات کروانے کا فیصلہ درست : سدارامیا
بنگلورو۔5ستمبر (سالار نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم ) کی بجائے بیلٹ پےپر پر کروانے کے فیصلہ کا وزیر اعلیٰ سدارامیا نے دفاع کیا ہے اورکہاہے کہ سابقہ تجربات کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے ےہ فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں انتخابا ت بیلٹ پےپر سے کروائے جا رہے ہیں اور وہ کامیاب رہے ہیں ۔ اب کرناٹک میں بلدی اداروں کے انتخابات بےلٹ پےپر کے ذریعے کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کی معتبریت پر بار بار کئی حلقوں سے سوالات اٹھ رہے ہیں حکومت نے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے بیلٹ پےپر کے استعمال کا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ای وی ایم کو معتبر نہیں مانا جاتا اور وہاں کے انتخابات بیلٹ پےپر سے کروائے جاتے ہیں ایسے میں ہندوستان کی ایک ریاست میں اگر بلدی ادارو ںکے انتخابات بیلٹ پےپر پر کروائے جائیں تو اس میں کسی کو اعتراض کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف وہ لوگ بیلٹ پےپر کی بجائے ای وی ایم کے استعال پر زور دے رہے ہیں جو دھاندلیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملہ میں فیصلہ لے لیا ہے اب اس سے دستبردار ہونے کا سوال نہیں اٹھتا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو لے کر جس طرح کے شبہات ظاہر کئے جا رہے ہیں اس لئے اب ےہ مناسب سمجھا گیا ہے کہ ای وی ایم کی بجائے بیلٹ پےپر پرہی انتخابات کروائے جائیں۔ دھرمستھلا معاملہ کی جانچ این آئی اے کے حوالے کرنے ریاست کے ہندو مذہبی رہنماو¿ں کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے نمائندگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس معاملہ کی جانچ پہلے ہی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی ہے اور وہ اس کی پوری دیانتداری سے جانچ کر رہی ہے ۔ مذہبی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *