urdu news today live

اسلام امن کا مذہب اور محمد امن کے پےامبر ہیں:وزےراعلیٰ
شہر کے پیالس گراو¿نڈ میں تاریخی عالمی جشن میلاد النبی کانفرنس میں عاشقا ن رسول کا جم غفیر، علماءکے خطابات
بنگلورو۔5ستمبر (سالار نیوز) شہر بنگلوروکے پیالس گراو¿نڈ میں جشن میلاد النبیکانفرنس کا کامیاب اہتمام کیاگیا۔ شہر بھر اور آس پاس کے اضلاع سے آئے ہوئے عاشقان رسول کے جم غفیر نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ شہرکے تقریباً تمام محلوں سے جلوس محمدی کی شکل میں لوگ جلسہ گاہ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تمام کی طرف سے متحد ہو کر جلسہ کیا جا رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ انسانیت کی تاریخ میں تعلیمات نبوی انقلابی تبدیلیوں کا سبب بنیں۔ رسول کی بعثت سے قبل عرب دنیا جہالت کے اندھےرو ں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ ان تمام کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کو ظلمت سے نکالنے اورعدم مساوات کو مٹانے کےلئے پےغمبر اسلام کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول نے ایک ہی صف میں امیر اور غریب کو لاکر انسانیت کو تقویت بخشی۔ اسلام کا مطلب امن اور محمد کا مطلب امن کے سفیر ہیں۔سماج میں امن وامان برقرار رکھنے اورانسانیت کو پروان چڑھانے اور باہمی اعتماد کو بڑھاوا دینے کےلئے پےغمبر اسلام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سماج میں مساوات اور انصاف کے قیام کےلئے، محبت کو عام کرنے اور نفرت کومٹانے کےلئے انہوں نے انتھک جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب نے رواداری کی تعلےم دی ہے۔ ملک کے آئین میں بھی اسی کی تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمات نبوی کی تقلید ہی عشق محمدی کے حق کی ادائیگی ہے۔ اس کانفرنس میں ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ ،اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان، وزیر برائے توانائی کے جے جارج، وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد، بی ڈی اے چیرمین اور رکن اسمبلی این اے حارث اوردیگرسیاسی قائدین نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں علماءومشائخین اسٹیج پر موجود رہے۔ وزیر اعلیٰ اورسیاسی شخصیات کی رخصتی کے بعد جلسہ کا آغاز مولانا شبیر احمد رضوی ، خطیب وامام ، مسجد نور مڑوال کی قرا¿ت سے ہوا۔ اس سے قبل معروف نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں اپنا نذرانہ نعت وسلام پیش کیا۔شہر بھر کے مختلف محلوں سے جلوس محمدی کافی جوش وخروش کے ساتھ نکالاگیا ۔ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اس جلوس میں شرکت کی۔ قائدین جلوس کی نگرانی میں دیر شام تک جلوسوں کے جلسہ گاہ پہنچے کا سلسلہ جاری رہا۔بنگلورو پیالس کا میدان جہاں ےہ جلسہ منعقد تھا وہ شرکاءسے بھر گیا۔ میدان کی دونوں جانب کی سڑکوں پر بھی جلوس میں شامل عاشقان رسول کا تانتا بندھا ہوا تھا۔بنگلوروکی تاریخ میں پہلی بار تینوں کمیٹیوں جلوس محمدی کمیٹی ، آل کرناٹک سنی جمعیت العلماءاور جلوس میلاد رحمت اللعالمین کمیٹی کے ذمہ داروں پر مشتمل میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام اس جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔
نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب نے انسانیت اور مساوات کی تعلیم دی ہے۔ کوئی مذہب نفرت کی تعلیم نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اس ملک میں تعداد کے اعتبار سے اقلیت سہی مگر خود کو اقلیت نہ سمجھیں بلکہ اس ملک میں برابر کا شہری سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں حکومت کی ےہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام طبقات کو تحفظ نفراہم کرے اور تمام طبقات کے حقوق کی نگہبانی کرے۔ اس کام میں وزیر اعلیٰ سدارامیا ، وہ خود اور ریاستی وزراءمسلسل لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے آئین کے تحت اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی ۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آئین کے تقاضو ںکی تکمیل ہر حال میں کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر وہ اس بات کی یقین دہانی کروانا چاہیں گے کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کے ساتھ ہر مرحلہ میں کھڑی رہے گی۔

4 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *