urdu news today live

بیلٹ پیپر انتخابات کروانے کے فیصلہ سے بی جے پی خوفزدہ کیوں؟شےوکمار
بنگلورو۔5ستمبر (سالار نیوز)نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے ریاستی حکومت کی طرف سے بلدی اداروں کے انتخابات میں ای وی ایم کی بجائے بیلٹ پےپر کے استعمال کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ بی جے پی اس فیصلہ سے کیوں گھبراگئی ہے۔ اخباری نمائند وں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس سوال پر کہ بلدی اداروں کے انتخابات ای وی ایم کی بجائے بیلٹ پےپر سے کروانے کے فیصلہ کی بی جے پی نے مخالفت کی ہے شیو کمار نے کہا کہ ےہ فیصلہ ریاستی حکومت کا ہے اوراس سے بی جے پی کیوں خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدی انتخابات کس طریقہ سے کروانا ہے اس کا ریاستی حکومت کو مکمل اختیار ہے سابقہ بی جے پی حکومت میں بھی اس طرح کے فیصلے لئے جا چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بلدی اداروں کےلئے انتخابات میں بےلٹ پےپر استعمال کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت لے چکی ہے اب اس پر بحث غیر ضروری ہے۔اس فیصلہ پر بی جے پی کے اعتراض پر شیو کمار نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہو تا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کو آپرےٹوادارو ںکے انتخابات کروائے جاتے ہیں اسی طرز پر بلدی اداروں کے انتخابات بھی کروائے جائیں گے۔ اس سوال پر کہ کیا بی بی ایم پی انتخابات میں بھی ای وی ایم کی بجائے بیلٹ پےپر کا استعمال کیا جائے گا شیو کمار نے کہا کہ حکومت نے بلدی اداروں نے انتخابات کے بارے میں ےہ فیصلہ لیا ہے۔جی ٹی آئی ٹی معاملہ میں کسانوں نے بارے میں ان کے سخت رد عمل کے بارے میں سوال پر شیو کمار نے کہا کہ ان کے علاقے کے کسان ان کے اپنے ہیں اوران سے کس طرح بات کرنی ہے اس سے وہ بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کسان ان کے اپنے ہیں اوران سے وہ زور سے بھی بات کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جی ٹی آئی ٹی منصوبے کےلئے 82فیصد کسانوں نے زمین دینے کےلئے رضامند ی ظاہر کر دی ہے۔ صرف 18فیصد کسانوں نے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی زمین کے عوض بہترین معاوضہ دیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ معاوضہ دینا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے مخالفت جو کسان کر رہے ہیں ان کو چاہئے تھا کہ ایڈی یورپا اور کمارسوامی کے دور اقتدار میں ہی اپنی زمین ڈی نو ٹیفائی کروالےتے ۔اب اس منصوبے کےلئے زمین نو ٹیفائی کی جا چکی ہے اس لئے ان کو جو بھی کرنا ہے عدالت سے رجوع ہو کر کرلیں۔اس سوال پر کہ شیو کمار نے اپنے حامیوں پر درج مقدمات واپس لے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنوں پر بھی جو کیس درج تھے ان کو واپس لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ بی جے پی حکومت نے کووڈ کے دورمیں کانگریس کارکنوں کے خلاف جبراً جو کیس درج کئے تھے ان کو واپس لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ احتجاجات جس میں ریاست کے کسانو ںنے حصہ لیا تھا ان کو واپس لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریاست کے ادباءشعراءاور ثقافت سے جڑی شخصیتوں کے خلاف جو کیس درج کئے گئے تھے ان کو واپس لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر زیادہ بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *