مدورفساد:نہ ہندو،نہ مسلمان ۔فسادمےں صرف قانون بولے گا:سدارامےا
بنگلور۔8ستمبر(سالارنےوز) وزےراعلیٰ سدارامےانے کہاکہ مددور میں گنیش وسرجن کے دوران ہوئے فسادات میں اب تک 21 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جب اس قسم کاواقعہ ہو تاہے تو ہندو یا مسلمان دےکھانہےںجائے گا۔ سدارامیا نے کہا کہ جو بھی غلط کام کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بروزاتواروزیراعلیٰ کے ہوم آفس کرشنا میں منعقدہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب گنےش جلوس مسجد کے سامنے جا رہا تھا تو ہنگامہ ہوا، پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا، اس وقت ےہاں عوام کی اےک بھےڑجمع ہوگئی۔ ہنگامہ آرائی شروع کر دی، پولیس نے انہیں خبردار کیا لیکن وہ نہیں گئے، اس لیے ہلکا لاٹھی چارج کیا گیا۔ 21 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزےدکہاکہ جس نے بھی غلط کیا، چاہے ہندو ہو یا مسلمان ہم نے قانونی کارروائی کی ہے۔ ریاست میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ مدور میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ناگمنگلا میں اس سال کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ بی جے پی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سدارامےا نے کہاکہ رےاست مےں کہےں بھی فسادنہےں ہوا۔ یہ بی جے پی ہے جو سماج میں امن وامان خراب کر رہی ہے، ضلع انچارج وزیرچلواراےا مدور جائیں گے اور وہ اس پر رپورٹ پیش کریں گے۔سدارامےانے کہاکہ پولیس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ مدور میں پیش آنے والے واقعے میں پولےس نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ جلوس مےں شامل لوگوں نے غلطی کی ہے، پولےس قانون کے مطابق کام کرتی ہے۔ غلطی کوئی بھی کرے ۔ بی جے پی کرے ےا جے ڈی ایس ےاکانگرےس ،وہ غلطی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ غیر ضروری طور پر گروپوں میں جمع ہو کر

