جعلی اورغےرمستحق بی پی اےل کارڈہولڈرزکے خلاف سخت کارروائی
حکام مستفےدےن کی فہرست ہرماہ اپ ڈےٹ کرےں۔ وزےراعلیٰ کی تاکےد
بنگلور۔8ستمبر(سالارنےوز)وزےراعلیٰ سدارامیا نے غیراہل بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کارڈ ہولڈرز کی نشاندہی کرکے انہیں منسوخ کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ بروزپےروزےراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں بنگلورو میں گارنٹی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مےڈےاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کی شناخت اور ان کے بی پی ایل کارڈ منسوخ کرنے کا کام پنچایت سطح پر کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ بتایا جاتا ہے کہ پنچایت سطح کے عہدیدار اس ہفتہ سے ہی کارروائی کریں گے۔ سدارامےانے حکام کوہداےت دےتے ہوئے کہاکہ انابھاگیہ چاول کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی جائے۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ چاول کی جگہ دیگر اناج کی فراہمی کا علاقہ کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے۔
مستفیدین کی فہرست ہر ماہ اپ ڈیٹ :سرکاری اسکےموں کے استفادہ کنندگان کی فہرست ہر ماہ پنچایت سطح پر اپ ڈیٹ کی جائے اور متعلقہ بینکوں کو معلومات فراہم کی جائیں۔ مرنے والے مستحقین کے نام فہرست سے نکالے جائیں۔ گارنٹی اسکیموں کے فوائد اہل استفادہ کنندگان تک پہنچانے کے لیے موثر طریقے سے کام کیا جانا چاہیے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ فائدہ اٹھانے والوں کو شامل کرنے اور ہٹانے کے لیے پنچایت سطح پر کارروائی کی جانی چاہیے۔اس موقع پرجانکاری فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رےاست مےں نافذ پانچ گارنٹی اسکیموں کے لےے کل ۔ 97,813 کروڑ روپے خرچ کےے گئے ہےں۔ گروہالکشمی اسکیم کے 1.24 کروڑ مستفیدین کے لیے 50,005 کروڑ روپے۔ گروہا جیوتی اسکیم کے 1.64 کروڑ مستفیدین کے لیے 18,139 کروڑ روپے۔ یوواندھی اسکیم کے 2.55 لاکھ مستفیدین کے لیے 623 کروڑ روپے۔ شکتی اسکیم کے 544 کروڑ استفادہ کنندگان کے لیے 13,903 کروڑ روپے،اور انا بھاگیہ اسکےم کے 72.02 کروڑ مستفیدین کے لیے 11,821.17 کروڑ روپے خرچ کےے گئے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ ٹیکس اداکرنے والوں کے لئے گروہالکشمی یوجنا کے بارے میں کنفیوژن ہے ، عہدیداراس کودور کرنے کے اقدامات فوری طورپرکرےں۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے والوں کے لئے گروہالکشمی یوجنا کے فوائد سے متعلق الجھن کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP