کاروارکے رکن اسمبلی ستےش سےل کوای ڈی حکام نے کےاگرفتار
بنگلور۔10ستمبر(سالارنےوز)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کے روز بیلیکیری بندرگاہ سے خام لوہے کی گمشدگی اور کروڑوں روپے کی غیر قانونی منتقلی کے سلسلے میں کانگریس کے رکن اسمبلی ستیش سیل کو گرفتار کیا۔ کاروار کے رکن اسمبلی ستیش سیل اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بنگلورکے شانتی نگر دفتر پہنچے تھے۔ سیل کو ای ڈی حکام نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر گرفتار کیا تھا اور طبی معائنے کے بعد انہیں عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ 2010 میں بیلکیری بندرگاہ سے خام لوہے کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا جس سے سرکاری خزانے کو 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔ اس سلسلے مےں ای ڈی حکام نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی،ای ڈی نے 13 اور 14 اگست کو ستیش سیل کے گھر، ممبئی، دہلی اور گوا پر چھاپہ مارا تھا۔ چھاپے کے دوران سیل کے گھر سے 1.41 کروڑ روپے نقد، ایم سری لال محل کمپنی سے 27 لاکھ روپے نقد اور 6.75 کلو سونے کے زیورات ضبط کیے گئے۔ اس کے علاوہ، ای ڈی نے سیل اور اس کے خاندان کے بینک کھاتوں اور لاکرس سے کل 14.13 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 19 اپریل 2010 سے 10 جون 2010 کے درمیان ستیش سیل کی کمپنی نے خام مال کے ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار میں 86.78 کروڑ روپے کا لین دین کیا تھا۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے ستیش سیل اور دیگر کے خلاف اپنی جانچ تیز کردی ہے۔

