urdu news today live

کنڑیگاو¿ں کونیپال سے بحفاظت واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں
بنگلورو۔ 10 ستمبر(سالار نیوز) وزیر اعلی سدارامیا کے دفتر کی طرف سے چہارشنبہ کے روز بتایاگیاکہ ریاست کے لوگ جو بدامنی سے متاثرہ نیپال میں پھنسے ہوئے ہیں وہ تمام محفوظ ہیں۔نیپال کی سیاسی صورتحال منگل کو وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے استعفی کے بعد بگڑ گئی، یہ حالات نیپال میںطلبہ کی قیادت میں وسیع پیمانے پر ہونے والی بغاوت کی وجہ سے ہوا۔مظاہرین نے سینئر رہنماوئں کی رہائش گاہوں کو نذر آتش کیا، پارٹی دفاتر پر دھاوا بول دیا، پارلیمنٹ میں توڑ پھوڑ کی، اور حکمراں نظام کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کا محرک سوشل میڈیا پر اولی حکومت کی متنازعہ پابندی تھی، جس نے بڑے پیمانے پر عوامی غم و غصے کو جنم دیا۔نیپال میں پھنسے ہوئے کنڑیگا محفوظ ہیں۔ ” وزیر اعلی کے دفتر سے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری اور دہلی میں کرناٹک بھون کے ریزیڈنٹ کمشنر کنڑیگاو¿ں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو مختلف ٹیموں میں ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کے افسران وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور کنڑیگاو¿ں کو بحفاظت واپس لانےکےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جیسا کہ وزیر اعلیٰسدارامیا کی ہدایت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *