urdu news today live

حج بھون میں حج کیمپ کے رضاکاروں کے اعزاز میں تقریب
امسال 100رضاکاروں کو سفر عمرہ پر روانہ کرنے ضمیر احمد خا ن کا اعلان
بنگلورو۔11ستمبر (سالار نیوز) شہر بنگلورو سے ہر سال عازمین حج کی جدہ یا مدینہ منورہ روانگی اور پھر وہاں سے ان تمام کی سعادت حج سے سرفرا ز ہو کر واپسی کے مرحلہ میں ان کی بے لو© ث خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف کرنے کےلئے ایک تقریب کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام جمعرات کے روز منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر برائے ہاﺅزنگ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان، وزیر برائے بلدی انتظامےہ و حج رحیم خان،ریاستی وقف بورڈ کے چیرمین محمد علی الحسینی،مولانا مقصو دعمران رشادی،رکن کونسل عبدالجبارحج کمےٹی کے اراکین مولانا محمد زین العابدین رشادی، سید مجاہد، واصل علی خان اور دیگر حاضر رہے۔اس موقع پر ضمیر احمد خان نے حجاج کرام کی خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر سال وہ اپنے صرف خاص سے رضاکاروں کے گروپوں کوسفرعمرہ پر روانہ کرتے رہے ہیں اب تک تقریباً 90فیصد رضاکار سفر عمرہ پر جا چکے ہیں ۔ امسال انہوں نے 100رضاکاروں کو سفر پر روانہ کرنے کا اعلان کیا ۔ اس کے ساتھ ہی حج کیمپ میں کام کرنے والے تقریباً تمام رضاکاروں کو عمرہ کا سفر حاصل ہو جائے گا۔ حاجیوں کی خدمت انجام دینے والے رضاکاروں میں ےہ حسرت تھی کہ وہ بھی اللہ کے گھر کا دیدار کریں۔ اس حسرت کی تکمیل کا اللہ تعالیٰ نے انہیں ذریعہ بننے کا موقع عطا کیا اس کےلئے وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ حج کیمپ میں گزشتہ 30سال سے انجام دی جا رہی خدمات کی مثال ملک میں کہیں اورنہیں ملتی۔ اس موقع پر حج کمیٹی چیرمین ذوالفقار احمد خا ن ٹیپو نے خیرمقدمی خطاب کیا۔ حج کیمپ اورحج ٹرمینل میں حاجیوں کی خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو اس موقع پر مومینٹو اور توصیف نامہ پےش کئے گئے۔

7 thoughts on “

  1. Having read this I thought it was very informative. I appreciate you taking the time and effort to put this article together. I once again find myself spending way to much time both reading and commenting. But so what, it was still worth it!

  2. Fantastic beat ! I wish to apprentice whilst you amend your website, how could i subscribe for a weblog site? The account helped me a acceptable deal. I have been a little bit familiar of this your broadcast offered vivid clear concept

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *