urdu news today live

رےاست کے تما م گرام پنچاےتوں کے اڈمنسٹرےٹرزکو
لےاپ ٹاپ فراہم کرنے کابےنہ کی منظوری
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)کرناٹک کے تمام گراموں کے گرام پنچاےت اےڈمنسٹرےٹر کو جلد ہی لیپ ٹاپ دستیاب ہوں گے۔ کرناٹک کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ اس بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے رےاستی وزےربرائے محصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے محکمہ محصولات میں ڈیجیٹلائزیشن اور ای۔گورننس کے مقصد سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ فخر کی بات ہے کہ کرناٹک اس سمت میں سب سے آگے ہے۔ محکمہ ریونیو میں مکمل ڈیجیٹلائزیشن کےلئے گرام پنچاےتوں کے 5000 اےڈمنسٹرزکو پہلے ہی سے لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے آج کی میٹنگ میں 19.25 کروڑ روپے کی گرانٹ کو منظوری دی ہے تاکہ باقی دےہات کے اےڈمنسٹرےٹر اور ریونیو انسپکٹرز کو 3500 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں۔ اس کے ساتھ رواں سال سے ہی محکمہ ریونیو کی تمام سطحوں پر کمپیوٹرائزڈ ایڈمنسٹریشن سسٹم نافذ کر دیا جائے گا۔ اس سے افسران پر کام کا بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فائلوں کے نمٹانے میں بھی تیزی آئے گی اور فائلوں کو نمٹانے میں تاخیر کم ہوگی۔ اس اقدام سے انتظامیہ میں شفافیت آئے گی اور فائلوں کے غلط جگہ یا گم ہونے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ یہ گڈ گورننس فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے جو عوام کے حق میں ہے اور افسران کے کام کو بھی آسان بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *