urdu news today live

اداکاروشنووردھن اورسروجادےوی کوبعدازمرگ کرناٹک رتن کافےصلہ
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)سدارامےاکی قےادت والی کابینہ نے اداکار وشنو وردھن کو بعد از مرگ کرناٹک رتن ایوارڈ دینے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ جمعرات کو سدارامیا کی قیادت میں کابینہ کی میٹنگ میں کےا گیاہے۔ وشنو وردھن کے ساتھ ساتھ اداکارہ بی سروجا دیوی کو بعد از مرگ کرناٹک رتن سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کابینہ نے مرکز کو سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ قومی شاعر کویمپو کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جائے۔
بلدی ادارو ںمیں بیلٹ پےپر کے استعمال کا قانون بی جے پی نے بنایا
مدو ر میں سی ٹی روی کا نفرت آمیز بیان ان کی تہذیب کا عکاس: ڈی کے شیو کمار
بنگلورو۔11ستمبر(سالار نیوز)نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے ریاستی حکومت کی طرف سے بلدی انتخابات کےلئے الےکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بجائے بیلٹ پےپر کے استعمال کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلہ کو دراصل سابقہ بی جے پی حکومت کی طر ف سے بھی منظوری ملی تھی۔ جمعرات کی صبح اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ بلدی اداروں کے انتخابات میں بیلٹ پےپر کے استعمال کے متعلق قانون بی جے پی کے دور حکومت میں ہی لایا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضوابط کے مطابق ہی انتخابات کےلئے بیلٹ پےپروں کا استعمال کرنے کا موحودہ حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔ بلدی اداروں کے انتخابات میں بےلٹ پےپر استعمال کرنے میں ہرج کیا ہے۔اس بارے میں وزیر قانون کی طرف سے تجویز پیش کی گئی ہے اس پر قطعی فیصلہ جلد لیا جائے گا۔ شیواجی نگر میٹرو اسٹیشن کو سینٹ میری اسٹیشن قرار دینے عیسائی برادری کی مانگ اور اس پر بی جے پی کی شدید مخالفت کے بارے میں سوال پر شیو کمار نے کہا کہ عیسائی طبقے کی طرف سے ایسی مانگ رکھنے میں کوئی ہرج نہیں ۔ اس بارے میں فیصلہ ریاستی حکومت کی طرف سے لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورکی طرف سے بی جے پی کی طلباءتنظیم اے بی وی پی کے ایک پروگرام میں شرکت کے بارے میں سوال پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ اس کی تفصیلات ان کو پتہ نہیں۔معلومات حاصل کرنے کے بعد وہ اس پر بولیں گے۔کانگریس صدر ملےکارجن کھرگے کے اس بیان پر کہ پارٹی میں جن لوگوں نے ذمہ داریاں لی ہیں ان کو اپنا کام لگن سے کرنا چاہئے شیو کمار نے کہا کہ کھرگے پارٹی کے سینئر رہنما اور صدر ہیں ان کا کہنا کہ جن لوگوں نے پارٹی کے عہدے لئے ہیں وہ پارٹی کےلئے وقت نکالیں غلط نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کو منظم رکھنے کےلئے اس طرح کی تاکید بار بار ہوتی ہے اس کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہئے۔مدورمیں نفرت آمیز تقریر کے بعد بی جے پی لےڈر سی ٹی روی کے خلاف ایف آئی آر کے بارے میں سوال پر شیو کمار نے کہا کہ روی کی زبان ان کی تہذیب کی عکاس ہے۔اس بارے میں ان کو زیادہ معلومات نہیں ہیں ۔لےکن اتنا ضرور ہے کہ انہوں نے جس طرح کی نفرت آمیز زبان استعمال کی ہے اس سے صاف ظاہر ہو تا ہے کہ وہ کس تہذیب کے پس منظر سے آتے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *