گرےٹربنگلوراتھارٹی انتخابات مےں جتانے کاٹاسک
جی بی اے کے 5 کارپورےشنوں کی ذمہ داری 6وزراءکے کندھوں پر
بنگلور۔15ستمبر(سالارنےوز)بنگلور شہر کو انتظامی طور پر پانچ کارپوریشنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باوجود حکومت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ گریٹر بنگلوراتھارٹی کو روبہ عمل لاےاجا چکا ہے اور کارپوریشن کے لےے کمشنروں کا تقرر کر دیا گیا ہے۔اب گرےٹربنگلور کے انتخابات کا امکان زیادہ ہے ۔ کارپوریشنز انتخابات میں جیت کی ذمہ داری وزرا کے کندھوں پر ڈال دی گئی ہے۔ بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی اےم پی)کی جگہ گریٹر بنگلوراتھارٹی (جی بی اے) کو تشکیل دیا گیا ہے اور اس کے تحت پانچ کارپوریشنزتشکیل دی گئی ہیں۔ بنگلور ساو¿تھ، بنگلور نارتھ، بنگلور ایسٹ، بنگلور ویسٹ اور بنگلور سنٹرل کارپوریشنز بنائے گئے ہیں۔ ان پانچوں کارپوریشنوں میں وزراءکو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اب انتخابات کے لےے بنگلور کے وزراءکو سخت امتحان کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔ فی الحال پانچ کارپوریشنوں کے انتخابات کا کام بنگلورو کے وزراءکو دیا گیا ہے۔ بنگلورو کے کل چھ وزراءکو یہ ذمہ داری نبھانی ہے کہ انہیں کارپوریشن کے انتخابات میں بھی پارٹی کے لئے کامیابی حاصل کرنی ہے۔ بی جے پی۔جے ڈی ایس نے الزام لگایا تھا کہ گریٹر بنگلور کا نفاذ انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوشش ہے۔ اگرچہ انتخابات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن کانگریس نچلی سطح پر تیاریوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس لیے وزراءکو پانچوں کارپوریشنوں میں انتخابات ہونے پر جیتنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ چھ وزراءجن مےں سینئر لےڈروزےرٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی،وزےرتوانائی کے جے جارج، وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڈا،وزےرصحت دنیش گنڈوراو¿، وزےراوقات بی زےڈضمیر احمدخان اوروزےر دشہری ترقےات بائرتی سریش کو کارپوریشنوں کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ وزراءکے سامنے چیلنج ےہ ہے کہ انہےں اپنے اپنے کارپورےشنوں کو جیتنا ہے۔ کل چھ وزراءکو ذمہ داراےاں دےتے ہوئے پانچوں کارپوریشنوں میں جےت درج کرانے کاٹاسک دیا گیا ہے۔ کانگریس حکومت کو کم از کم تین یا چارکارپوریشنز جیتنے ہوں گے۔ انتخابات کے اعلان سے قبل ذمہ داریاں بانٹ کر جتوانے کا ٹاسک سونپے جانے کی بات نے کافی تجسس پیدا کر دیا ہے۔

