urdu news today live

پرتاپ سمہاکو آئین ٹھیک طرح سے پڑھنے کی ضرورت ہے: ڈی کے شیوکمار
بنگلور۔15ستمبر(سالارنےوز)پرتاپ سمہا کو ان کی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ سیاسی طور پر زندہ ہیں۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہی۔بروزپےرودھان سودھا کے احاطے میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں شیوکمار نے کہا کہ دسہرہ کی افتتاحی تقریب میں بانومشتاق کو دعوت دینے کے سرکاری فیصلے کے خلاف بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان پرتاپ کی عرضی پر ہائی کورٹ نے فیصلہ کالعدم کیا ہے۔ عدالت نے انصاف فراہم کیا ہے۔ ہم اپنے عدالتی نظام کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارا نظام جمہوری ہے۔ آج ہم جمہوریت کا دن منا رہے ہیں۔یہ فیصلہ عوام کی اکثریت سے منتخب حکومت کا ہے۔ ہمارا آئین مساوات کا پیغام دیتا ہے۔ سبھی مذاہب کو آئےن مےں جگہ دی گئی ہے۔ ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم نے آئینی اصول اورپابندیوں کے تحت فیصلہ کےاہے، پرتاپ سمیت بی جے پی رہنماو¿ں کو آئین کو ٹھیک طرح سے پڑھنا چاہیے۔ تب انہیں سمجھ آئے گا کہ ان کا حقوق اور ذمہ داریاںکیا ہیں۔ بی جے پی والوں میں آئین کا احترام نہیں ہے۔ ہم وہ کام کر رہے ہیں جو آئینکے تحت ہے اور تمام طبقات کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔عدالت بھی آئین کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔ ہم آئینی اصولوں کے مطابق کام کرتے ہیں۔ ہم حلف بھی اٹھاتے ہیں آئین کے نام پر۔

One thought on “

  1. Excellent breakdown, I completely agree with the challenges you described. For our projects we started using an AI-driven system called AI link building by OptiLinkAI, and it has simplified the entire process. It’s refreshing to see technology finally making link acquisition smarter, not just faster.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *