urdu news today live

دھرمستھلا مےں دفنائے گئے لاشوں کامعمہ پھرگرماےا
ایس آئی ٹی کی تلاش کے دوران پانچ انسانی کھوپڑےاں بازےاب
بنگلور۔17ستمبر(سالارنےوز)دھرمستھلا کیس کے سلسلے میں نیتروتی گھاٹ کے نزدیک واقع بگلگ±ڈا جنگلاتی علاقے میں ایس آئی ٹی کی تلاشی کارروائی کا آغاز ہوا، اور تھوڑی ہی دیر بعد انسانی ہڈیوں کے ٹکڑے برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ایس آئی ٹی کے اہلکار چہارشنبہ کے روز بگلگ±ڈا میں معائنہ کر رہے تھے، اور یہ معلوم ہوا ہے کہ ہڈیوں کے ٹکڑے اس مقام کے قریب ملے ہیں جسے شکاےت کنندہ نے گیارہواں مقام بتایا تھا۔ ملنے والی ہڈیوں کو ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے جمع کرا لیا ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ویٹھل گودڈا کے مطابق یہ وہی مقام ہے جہاں انہوںنے کئی لاشوں کی باقیات دیکھی تھیں ،جب اس کومحضر کرنے کے لیے بلایا گیا تھاتو اس نے ےہ جانکاری فراہم کی تھی ۔ اس دعوے کے حوالے سے مزید تصدیق کی ضرورت ہے۔ جنگل کے اندر ایس آئی ٹی تلاش کا کام جاری ہے، اور یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مزید کیا کچھ برآمد ہو سکتا ہے۔پورے دن کی کارروائی کے بعد، ایس آٹی نے بنگلگڈا جنگل سے متعدد انسانی باقیات برآمد کی ہیں، جن میں پانچ کھوپڑیاں شامل ہیں۔ ٹیم نے جنگل سے مہر بند کئی بکس بھی باہر نکالے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ کھدائی کا کام آج مکمل ہوا ہے۔ اورکارروائی کل بھی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *