urdu news today live

اہل خاندانوں کو بی پی ایل کارڈ دینے کی ہدایت : سدارامیا
بنگلورو۔17ستمبر (سالار نیوز)بی پی ایل راشن کارڈوں میںاگر اہل افراد کے نام چھوٹ گئے ہیں تو ان کے ناموں کو شامل کرنے اور اگراہل خاندانوں کو راشن کار ڈ نہیں مل سکا ہے تو ان کو مہیا کروانے کےلئے ضروری قدم اٹھانے کی ہدایت دی جا چکی ہے۔ ےہ بات چہارشنبہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیانے بتائی۔ کلبرگی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ بی پی ایل راشن کارڈوں پر نظر ثانی کےلئے جو مہم چلائی جائے گی اس مرحلہ میں کسی خاندان نے جو بی پی ایل کارڈ کااہل نہیں ہے اس نے کارڈحاصل کر لیا ہے تو اس کے کارڈ کو اے پی ایل میں منتقل کر دیا جائے گا ۔ جن ضرورت مند خاندانوں کے پاس بی پی ایل کارڈنہ ہو ان کو بی پی ایل کارڈ دیا جائے گا۔ذات پات مردم شماری کے دوران ذات کے کالم میں وہ لوگ کیا درج کریں گے جو کسی مذہب کو نہیں مانتے اس بارے میں سدارامےانے کہاکہ بی جے پی کے سوال پر ضروری نہیں کہ ان کے ہر سوال کا جواب دیا جائے۔ حکومت وہ سب نہیں کر سکتی جو بی جے پی کہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لوگوں کی سماجی معاشی اور تعلیمی حالت معلوم کرنے کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں اور اس کے معیار کے بارے میں معلومات یکجا کی جا سکیں ۔ اس میں بھی تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *