urdu news today live

سماجی ،معاشی و تعلیمی سروے سے متعلق مسلمانوں میںبیداری ضروری
علمائے کرام جمعہ کے خطبات کے ذریعے عوام کو معلومات فراہم کرائیں: ضمیراحمدخان
بنگلورو۔18ستمبر (سالار نیوز)ریاستی حکومت کی طرف سے کرناٹک بھر میں 22ستمبر سے 7اکتوبر 2025تک کروائے جا رہے سماجی معاشی وتعلیمی سروے کے بارے میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں بیداری لانے کے سلسلہ میں مسلم رہنماو¿ں کا ایک اجلاس جمعرات کی شام شہر کے وسنت نگر میں واقع مولانا آزاد بھون میں منعقدکیا گیا۔ ریاستی وزیر برائے ہاﺅزنگ،اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمدخان کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں اس سروے کے مختلف پہلو¿وں اوراس میں کئے جانے والے سوالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں تمام کے مشورہ کے بعد ضمیر احمد خان نے سوال نامہ میں مذہب،ذات اور سب کاسٹ کے کالم جو سروے فارم کے کالم نمبر 9,8اور10ہوں گے اس میں کیا درج کروانا ہے بتایا۔انہوںنے کہا کہ مسلمان مذہب کے کالم میں اسلام درج کروائیں،ذات اورسب کاسٹ کے کالم میں مسلمان درج کروائیں۔ اس موقع پر موجودعلماءکرام اور عمائدین سے ضمیر احمدخان نے گزارش کی کہ اس سروے اور فارم کے 60سوالات کے جواب میں کروائی جانے والی بھرتیوں کے بارے میں عوامی بیداری پےداکریں۔ انہوں نے کہاکہ سروے کے فارم میں شامل 60سوالوں کو دےکھ کر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تمام سوالات آسان ہیں اور ان کاتسلی کے ساتھ جواب دیں۔ انہوںنے کہا کہ مساجد کے ذمہ دار،مقامی سماجی تنظیمیں اس سروے کے مرحلہ میںعوام کی مدد کریں۔ سماجی کارکن اورمحلوںمیںکام کرنے والی سیاسی کارکنوں کوبھی اس بات کو یقینی بنانے میںتعاون کرناچاہئے ۔انہوں نے علماءاور خطیب حضرات سے اپےل کی کہ خطبات جمعہ کے دوران اس سماجی معاشی اور تعلیمی سروے کی اہمےت کے بارے میں عامة المسلمین میں بیداری لائیں۔ خطبہ جمعہ سے بہتر مسلمانوں کو پےغام دینے کا اورکوئی بہتر پلےٹ فارم نہیں ہو سکتا۔اس اجلاس میں ریاستی وزیر برائے بلدی انتظامےہ وحج رحیم خان،وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری ورکن کونسل نصیر احمد ،کونسل کے چیف وہپ سلےم احمد،شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد،شگاو¿ں کے رکن اسمبلی یاسر خان پٹھان ،ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے چیرمین مدھو سودھن،اقلیتی کمیشن کے چیرمین یو نثار احمد،کے ایم ڈی سی چیرمین بی کے الطاف خان،مولانا مقصودعمران رشادی،مفتی محمد علی قاضی،چیرمین،کرناٹکا اردو اکیڈمی،مولانا شبیر احمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *