کابےنہ اجلاس مےں بڑے اعلانات۔ترقےاتی منصوبوں کے لئے اربوںکی منظوری
سرکاری ملازمےن کاپرموشن اب تربےت سے مشروط۔بےلٹ پےپرکی تےاری پرغور۔جےلوں مےں 10نئے جےمرزلگانے کافےصلہ
بنگلور۔18ستمبر(سالارنےوز) سد ّارامےاکی زےرقےادت حکومت نے گروپ۔سی اور گروپ۔ڈی کے عہدوںپر فائز اہلکار ذات پات کی بنیاد پرظلم کا شکارہوکرفوت ہونے والے درج فہرست ذات وقبائل(اےس سی ،اےس ٹی) کے افراد کے خاندانوں کو ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روزوزیراعلیٰ سدارامیا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کےا گیاہے، اس سلسلہ مےں قوانین میں ترمےم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ سرکاری ملازت فراہم کرنے مےں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
کئی ترقیاتی منصوبوں کو منظوری:
کابینہ نے کولار، داسنا پورہ اور میسور میں زرعی مارکیٹ کمیٹیوں(اے پی اےم سی) کے لیے 50 ٹن روزانہ کی بائیو سی این جی یونٹ کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی ہے، جس کے لیے کل 74.88 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وجئے پورہ ہوائی اڈے کی توسیع اور تجدےد کے لیے 618.75 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے تاکہ بڑے طیارے وہاں آسانی سے آ سکیں۔کوڈگو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کارڈیک یونٹ کے قیام کے لیے 10.89 کروڑ روپے کے طبی آلات کی خریداری کے لےے بھی کابینہ نے منظور ی دی ہے۔کانگریس بھون کی تعمیر کے لیے بنگلور کے نواحی علاقے میں زمین کی فراہمی اور مختلف سرکاری عمارتوں کی توسیع کے لیے کروڑوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔
جیلوں کی سیکورٹی کے لیے 10 نئے جیمرز نصب:کابینہ نے بلاری، وجئے پورہ، دھارواڑ، شیموگہ، بیلگاوی، میسور، کلبرگی اور ٹمکور کی جیلوں میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے 10 جیمرز کی تنصیب کی منظوری دی ہے، جس پر 16.75 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔بنگلور میں ذہنی صحت کے لیے ایک نیا مرکز قائم کیا جائے گا، جس کے لیے مطلوبہ زمین حاصل کرکے انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔ حکومت نے ریاست کے 9,337 اسکولوں میں بچوں کے دوپہر کے کھانے کے لیے استعمال مےں آنے والے نئے برتن خریدنے کے لیے گرانٹ دی ہے، جس پر 21.55کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔سرکاری ملازمےن کے پرموشن کے لےے تربےت کولازمی کردےاگےاہے۔کابینہ نے سرکاری ملازمین اور افسروں کی پروموشن کے لیے لازمی تربیت ضابطہ کو منظور کیا ہے تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہو اور وہ نئے چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔
بیلٹ پیپرز کی تیاری پر غور:کابینہ نے بیلٹ پیپرز بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کے امکان پر بحث کی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے مشورہ کیا جائے گا اور پھر حتمی فیصلہ کےاجائے گا۔یہ کابینہ اجلاس کی چنداہم جھلکیاںتھےں جس میں کئی ترقیاتی اور سماجی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، جن سے ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی۔

