urdu news today live

مصلیان جا مع مسجد شریک ہوئے۔آخر مےں مولانا کی دعاپر تقرےب اختتام کو پہنچی ۔
غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں پر وراننگ کے بغےر کارروائی کی جائے گی :پرمےشور
پولیس کانسٹیبل کے خالی عہدوں کی تقرری کےلئے ہداےت ،وزیر داخلہ کی سینئر پولیس افسران سے ملاقات
بنگلورو۔19ستمبر (سالار نےوز) وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ غنڈہ گردی، خواتین کے خلاف تشدد کے معاملات اور بینک ڈکیتیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں اعلیٰ پولےس افسران کے ساتھ مکمل بات چیت کی گئی ہے۔اعلیٰ پو لےس افسروں کے ساتھ طلب کئے گئے اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس کے دوران وزےر داخلہ نے اس بات کی جانکاری دی اور بتاےا کہ اجلاس مےں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگوں کے خلاف تشدد کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں سزا کی شرح 10 فیصد ذیادہ ہے اس کے متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوںنے بتاےاکہ اجلاس کے دوران پولیس اور جیل عملہ کی بھرتی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ وزےر داخلہ نے کہا کہ بھرتی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پرمےشور نے بتاےا کہ پی ایس آئی کی 545 اسامیوں کےلئے بھرتی پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، پی ایس آئی کے402اسامیوں مےں سے 398 کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ریاست میں 10 سے 15 ہزار پولیس کانسٹیبل کے عہدے خالی ہیں تمام کے ایس آر پی، سویلین، آرمڈ ریزرو فورس کو بھرتی کیا جائے۔ وزےر داخلہ نے بتاےا کہ تقرری کا عمل کس طرح سے کےا جائے اس سلسلے مےں انہوںنے افسران کو چند ہداےتےں دی ہیں اور تفصیلی بات کی ہے ۔پرمےشور نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ایک انسپکٹر سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے افسرو ں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے خلاف محکمانہ جانچ کریں اور حکومت کو رپورٹ روانہ کرےں ۔ افسران کو برطرف کرنے سے لے کر کیا سزا دی جائے،یہ بات محکمانہ انکوائری سے سامنے آئے گی۔جس کے بعد حکومت فیصلہ کرے گی۔وزےر داخلہ نے بتاےا کہ جس علاقے میں منشیات کا کاروبار ہوتا ہے اس کا ذمہ دار اس تھانے کے افسران اور عملہ کو ٹھہرایا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ وہ اب تک افسران کو وارننگ دیتے رہے ہیں،اب تک کتنے افسران کو نوٹس جاری کی ہے اور کتنوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اس سلسلے مےں انہوںنے سینئر افسران کو رپورٹ پےش کرنے کی ہداےت دی ہے۔ وزےر داخلہ نے کہا کہ اگر پولیس ڈرگ مافیا سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی تو وہ مزید وارننگ نہیں دےی جائےگی بلکہ بلا تاخیرکارروائی کریں گے اور مکمل رپورٹ ملنے کے بعد اےسے افسران کے خلاف حتمی کارروائی کی جائے گی ۔پرمےشور نے بتاےا کہ آنےکل کے انسپکٹر نے رکن اسمبلی کو 80لاکھ روپئے دےنے کے سلسلے مےں بےان دےا ہے ،اگر وہ رکن اسمبلی پرالزام لگارہے ہےں تو انہوںنے ابھی تک کارروائی کےو ں نہےں کی۔انہوںنے بتاےا کہ رپورٹ ملنے کے بعدفوری کارروائی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *