امبیڈکر کے آئین کی مخالفت کرنے والے آر ایس ایس اور سنگھ پرےوار سے ہوشیار رہیں: وزےر اعلیٰ
باباصاحب ایک عظیم شخصےت جنہوں نے اپنے علم کا استعمال سماج مےں تبدےلی لانے کےلئے کےا : سدارامیا
مےسور۔18اکتوبر (پےر پاشاہ ۔نامہ نگار ) وزےر اعلیٰ سدارامےانے سنگھ پریوار اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دونوں تنظےموں کے ار اکےن نے ہمےشہ ڈاکٹر بی آر امبےڈکر کے آئین کی مخالفت کی اور کرتے آرہے ہےں اسلئے ہمےں ان کے متعلق محتاط رہنا چاہئے۔ میسور یونیورسٹی کی سلور جوبلی اور نئی گیان درشن عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب مےں وزےر اعلیٰ نے ان خےالات کا اظہار کےا اور کہا کہ امبیڈکر ایک عظیم شخصےت تھے جنہوںنے اپنے علم کو سماج مےں تبدےلی لانے کےلئے استعمال کیا اور انہوںنے معاشرے کو سمجھنے کے مقصدسے علم حاصل کیا۔ وزےر اعلیٰ نے کہا کہ امبےڈکر معاشرے کو بدلنے کےلئے زندگی بھر اپنے علم کا استعمال کر تے رہے ۔سدارامےا نے کہا کہ
بی جے پی اور سنگھ پریوار امبیڈکر کے نام پر غلط معلومات پھیلا تے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہےں کہ کانگریس نے ہی انہیں انتخابات میں شکست دی تھی۔ تاہم
امبےڈکر نے خود اپنی تحرےر مےں لکھا ہے کہ انتخابات مےں شکست انہےں ساورکر اور ڈانگے کی وجہ سے ہوئی تھی۔وزےر اعلیٰ نے رےاستی عوام سے کہا کہ اس طرح کی سچائیوں کو سماج کے سامنے پیش کرکے سنگھ پریوار کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے پر زور دیا جائے۔سدارامےا نے بتاےا کہ انہوںنے امبیڈکر اسکول آف اکنامکس اسلئے قائم کیا کہ ان کا مطالعہ کرنے والوں کو ان کے راستے پر چلنا آسان ہو ۔وزےر اعلیٰ نے کہا کہ دوسرا امبیڈکر نہیں آ سکتا لےکن ہر کسی کو ان کے نظر ےہ اور ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی کوشش کرناچاہیے۔ امبیڈکر نے دنیا کے تمام آئینوں کا مطالعہ کرنے کے بعد ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا آئین دیا جو ہندوستانی سماج پر لاگو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر ایک سنکی سناتنی کا جوتا پھینکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی سماج مےں سناتن دھرم کو ماننے والے موجود ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ اس واقعہ کی صرف دلتوںکو نہیں بلکہ سب کو اس کی مخالفت کرنی چاہئے تبھی ہم مطمئن ہو سکتے ہیں کہ معاشرہ تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔وزےر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بدھ، بسوا اور امبیڈکر میں یقین رکھتے ہےں اسلئے انہےں امید ہے کہ عقلیت اور سائنسی ترقی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس پڑھ کر ہم پرستی میں مبتلا نہ ہوں۔میسور یونیورسٹی میں امبیڈکر اسٹڈی سنٹر کو قائم ہوئے 25 سال ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ”وشوا گیانی امبیڈکر سبھا بھون“ کا افتتاح خوش آئند ہے۔سدارامےا نے کہا کہ عدم مساوات اسلئے پیدا ہوئی ہے کہ سب کو یکساں مواقع نہیں مل رہے۔ تعلےم کسی کے باپ کی جاگر نہےں اسلئے ہر اےک کو مواقع دینے چاہئیں جب انہیں موقع ملتا ہے تو وہ تعلےم ےافتہ اور ماہر بن سکتے ہےں ۔مبیڈکر ایک عظیم روح تھے جنہوں نے اپنے علم کو سماج کو تبدیل کرنے کےلئے استعمال کیا۔وزےر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی صحبت ان لوگوں کے ساتھ رکھیں جو معاشرے کے حق میں ہوں۔ انہوں نے ان لوگوں کی صحبت سے اجتناب کرنے پر زور دیا جو سماجی تبدیلی کے خلاف ہیں اور جو سناتنی ہیں۔مےسور ضلع کے انچارج وزےر ڈاکٹر ہچ سی مہادےواپا ، ےونےورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفسےر لوک ناتھ ،رکن اسمبلی کے ہرےش گوڈا، ےم ےل سی کے شےوکمار اس موقع پر موجود تھے۔
important source https://containergardenguru.com