urdu news today live

آئی ٹی کمپنےوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ شےو کمار
تنقےد کرنے والوں کو جواب کام کے ذریعہ ملے گا، کے آر پورم بازارکی منتقلی پرغورکےا جائے گا

بنگلورو۔18اکتوبر (سالار نےوز) نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےو کمار نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ آئی ٹی بی ٹی، صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی کے وزراءاور آئی ٹی کمپنےوں کے سربراہوں ساتھ اجلاس کر تے ہوئے ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کا کام تنقید کرنے والوں کا جواب یہ ہوگاوہ خود کام کریں گے اور تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے شہرےوں کےلئے درکار بنےادی سہولےات کی فراہمی اور شہر کی ترقی پرمزےد توجہ مبذول کرےں گے ۔انہوںنے کہا کہ عوامی خدمت کےلئے جو موقع انہےں ملا ہے اس کو پوری اےمانداری کے ساتھ نبھائےں گے۔ کے آر پورم اسمبلی حلقے کے ٹی سی پالےہ ونگےا پارک مےں شےو کمار نے ”بنگلور کی جانب قدم“(بنگلور واک )مہم کے اےک حصے کے طور پر ”شہرےوں کے ساتھ بات چےت “ پروگرام کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے نائب وزےر اعلیٰ نے اس بات کی جانکاری دی اور بتاےا کہ پانچ نئے سٹی کارپورےشنوں کے ذرےعے شہر کی ترقی مےں تارےخ رقم کرےں گے اور شہر سے6ہزار کروڑ روپئے کا ٹےکس اکھٹا کےا جائے گا اس مےں سے1,600کروڑ روپئے بنگلور سٹی اےسٹ کارپورےشن میں وصول ہوتے ہیں ۔انہوںنے بتاےا کہ اس سے قبل تمام حصوں میں ٹیکس تقسیم کئے جا رہے تھے اب متعلقہ علاقوں کے ٹیکس وہیں خرچ کئے جائیں گے۔شےو کمار نے کہا کہ بنگلور اےسٹ کارپوےشن امےر کارپورےشن ہے ےہاں آئی ٹی بی ٹی کمپنےاں ہےں اور اس علاقے کی جامع ترقی کےلئے بنگلور ایسٹ کارپورےشن 74وےں ترمےم کے تحت تشکےل دی گئی تھی اور مستقبل مےں اس کی ترقی کےلئے بڑی رقم کی سرماےہ کاری کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ اب نئے قانون کے ذریعے اس علاقے میں مرکوز تمام وسائل اس کارپوریشن کے 50 وارڈوں کو دئے جائیں گے اس سے آئی ٹی سیکٹر اور اس علاقے کے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی ۔ نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ کانگرےس حکومت نے لوگوں کے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کےلئے اقدامات کئے ہیں۔ منسپل کونسل کو بغیر ٹینڈر کے کاموں پر 10 کروڑ روپئے اور منسپل کمشنر کو 3 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوںنے بتاےاکہ جس وقت بی بی ایم پی تھی اس وقت 10 کروڑ خرچ کئے جا سکتے تھے اب یہ رقم بڑھ کر 50 کروڑ روپے ہو گئی ہے اسلئے بنگلورو کی ترقی کےلئے پانچ گنا زیادہ مواقع موجود ہیں۔شےوکمار نے بتاےا کہ کانگرےس حکومت نے بنگلور کے شہرےوں کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے جن لوگوں کے پاس ریونیو اراضی پر بنائے گئے مکانات کےلئے ’بی ‘ کھاتہ ہے اگر وہ 500 روپئے اور جائیداد کی قیمت کا 5فےصد ادا کرتے ہیں تو انہیں ’اے‘ کھاتہ دیا جائے گا ۔انہوںنے بتاےا کہ کے آر پورم کے علاقے میں سڑکوں پر غےر قانونی قبضہ جات کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک شخص نے پانچ سے چھ سائٹوں میں غیر قانونی تعمیرات کی ہیں ۔آنے والے دنوں میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتوں کو گرا دیا جائے گا۔ انہوںنے بتاےا کہ 30×40 سائز والی عمارتوں کو او سی اور سی سی سے چھوٹ دی گئی ہے ، یہ ایک عارضی رعاےت ہے آنے والے دنوں مےں ہر اےک کو نقشہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد ہی عمارت تعمےر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ شےوکمارنے بتاےا کہ چھوٹے رقبے کے سائٹ پر متعینہ تعداد سے زیادہ منزلوں کی تعمیر اور پرہجوم انداز میں مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اسپتال ،غےر قانونی قبضہ جات ،مارکےٹ کی منتقلی ،ٹرافک اژدہام پر قابو پانے ،فلائی اوور ،اسکائی واک ،سی سی ٹی وی نصب کرنے کے حوالے سے مقامی مکےنوں نے مانگ کی ،اس پر نائب وزےراعلیٰ نے مقامی عوام کو ےقےن دلاےا کہ وہ ان تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرےں گے ۔انہوںنے بتاےا کہ فٹ پاتھ پر غےر قانونی قبضہ سے بچنے کےلئے سڑک کنارے دکانداروں کو ٹھےلہ گاڑےاں فراہم کئے گئے ہیں، کارپوریشن کا نظام ہے کہ اگر 10-30فےصد کی رقم ادا کی گئی تو 3 فیصد گاڑیاں مفت فراہم کی جائیں گی، شہر میں دکانداروں نے درخواست کی ہے کہ ہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اس کے بارے میں غور کیا جائے گا۔انہوں نے بتاےا کہ جس وقت وہ شہری ترقےات کے وزےر تھے اس وقت سے انہوںنے اس بازار کو دےکھا ہے اور ےہ سینکڑوں سالوں سے چلا آر ہے ،اب آبادی میں اضافے کی وجہ سے یہ ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ وہ اس جگہ کا معائنہ کر نے کے بعد ضرورت محسوس ہونے پر بازار کی منتقلی پر غور کےا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارک واک کے دوران عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد ان شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا، اگر پارٹی کارکنوں کے جوش و جذبے سے عوام کو تکلیف ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہےں اور وہ کارکنوں سے کسی اور موقع پر ملاقات کر ےں گے لوگوں کو اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ مواقع ملیںجو لوگ ان سے اپنی شکایات کا اظہار نہیں کر سکے وہ آج ہی مخصوص ہیلپ لائن 1533 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا والوںنے یہاں کے لوگوں کی شکایات اور فون نمبرز ریکارڈکئے ہیں جنہوں نے بھی ان کے سامنے مسائل کو پےش کےا ہے ۔انہوںنے ےقےن دلاےا کہ متعلقہ افسران ان مسائل کو حل کریں گے اور انہیں واپس کال کریں گے اور بتائےں گے ہم نے ان مسائل کو کیسے حل کیا، اور قانون کے مطابق معاوضہ فراہم کریں گے اور ضروری ترقیاتی کام کریں گے۔شےو کمار نے بتاےا کہ اس علاقے میں ایک قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ فلائی اوور، میٹرو کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور اس علاقے کو ایک ٹنل روڈ فربنایا جائے گا۔ اس موقع پر نائب وزےر اعلیٰ سے مقامی افراد کے ساتھ پیدل سفر کیا ہے اور سینکڑوں مکینوں سے بات چیت کی ہے۔انہوںنے اس پروگرام کو کامےاب بنانے کےلئے تعاون کرنے والے سینئر قائدین، سابق کارپوریٹرس اور رہائشی تنظیموں کا شکریہ ادا کےا اور کہاجنہوں نے تجاوےز اور مشورے دئے ہےں انہےں حکومت اور جی بی اے سے حل کرنے کی کوشش کرےں گے۔ جب ان سے جب پوچھا گیا کہ کئی افراد ترقی نہ ہونے کی باتےں کررہے ہےں اس پر شےوکمار نے کہا کہ جو لوگ ایسا کہتے ہیںوہ غلط ہیں، ہم نے الگ کارپوریشن بنائی ہے تاکہ ان کے ٹیکس کا پیسہ ان کی ترقی کےلئے استعمال ہو سکے۔جب ان سے کنٹر اکٹرس اسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہےں کنٹراکٹرس کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ان کے اختےار مےں نہےں آتی اس کے باوجود انہوں نے اسوسی اےشن کے عہدےداروں کا اجلاس طلب کےا ہے ،وہ دھمکیوں سے نہیں ڈر تے ، بی جے پی حکومت نے ریاستی بجٹ سے زیادہ خرچ کرنے کی اجازت دی تھی اسی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے، اس کے باوجود کانگرےس حکومت مرحلہ وار بلوں کو ادا کررہی ہے ۔کرن مجمدار شاہ کے شہر کے10سے15سڑکوں کی ترقی کی ذمہ داری لےنے کے بےان کے متعلق پوچھے گئے سوال پر نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس بات سے بہت خوش ہےں ، انہیں منتخب کرنے دیں کہ وہ کون سی سڑک تیار کریں گی، اس سلسلے مےں شاہ نے ان سے کوئی بات نہیں کی اگر وہ اس سلسلے مےں بات کرےں گی تو ضروری تعاون کےا جائے گا ۔

3 thoughts on “

  1. Fantastic items from you, man. I have be aware your stuff prior to and you are simply extremely great. I really like what you have got right here, certainly like what you’re stating and the way in which in which you assert it. You are making it enjoyable and you still take care of to stay it sensible. I can’t wait to read far more from you. This is really a terrific web site.

  2. Having read this I thought it was very informative. I appreciate you taking the time and effort to put this article together. I once again find myself spending way to much time both reading and commenting. But so what, it was still worth it!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *